-->
نیو جرسی: پہلے فلسطینی نژاد امریکی پیٹرسن شہر کے چیف جسٹس مقرر

نیو جرسی: پہلے فلسطینی نژاد امریکی پیٹرسن شہر کے چیف جسٹس مقرر

فلسطینی نژاد امریکی، عبدالماجد عبدلہادی نے منگل کے روز نیوجرسی کے پیٹرسن شہر کے چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالا۔ میڈیا اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ وہ اس اعلیٰ عہدے پر فائز ہونے والے پہلی فلسطینی نژاد امریکی ہیں۔ عبدالہادی کا تعلق رملہ کے دیر دبوان سے ہے جو رملہ کے مشرق میں مغربی کنارے کے علاقے میں واقع ہے۔ وہ کئی سالوں سے پبلک پراسیکوٹر اور پانج برس تک سٹی جج رہ چکے ہیں۔ اس کے بعد انھیں پیٹرسن کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے۔ اپنے فیس بک پر پیٹرسن کے میئر، آندرے سیوگ نے فخر کا اظہار کرتے ہوئے تحریر کیا ہے کہ عبدالہادی پہلے فلسطینی امریکی ہیں جن کا امریکہ میں چیف جسٹس کے طور پر تقرر کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ یہ ’’ایک تاریخی کامیابی‘‘ کے مترادف ہے۔

from امریکہ - وائس آف امریکہ https://ift.tt/32kUU6H

Related Posts

0 Response to "نیو جرسی: پہلے فلسطینی نژاد امریکی پیٹرسن شہر کے چیف جسٹس مقرر"

ads

ads 2

Iklan Tengah Artikel 2

ads 3