-->
’ ٹیم کے سینئر کھلاڑی فِٹ اور ورلڈ کپ کے لیے تیار ہیں‘

’ ٹیم کے سینئر کھلاڑی فِٹ اور ورلڈ کپ کے لیے تیار ہیں‘

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ ٹیم کے سینئر کھلاڑی فِٹ اور ورلڈ کپ کے لیے تیار ہیں۔ وہ آئندہ دو روز میں سلیکشن کمیٹی کے ساتھ مشاورت کریں گے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ آسٹریلیا سے سیریز ہارنے پر اُنہیں بہت دکھ ہے لیکن اِس سیریز میں اُنہیں اور کھلاڑیوں کو سیکھنے کو ملا۔ اِسی دورے میں پانچ سنچریاں بنیں۔ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا تاکہ وہ اپنا ٹیلنٹ دکھا سکیں۔ ’ورلڈ کپ سے قبل گیارہ میچز ملیں گے، اِسی دوران حتمی کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے۔ تمام کھلاڑیوں کو فٹنس کے معیار پر پورا اُترنا ہوگا، فٹنس پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا، وہ ہمیشہ پہلی ترجیح ہے”۔ مکی آرتھر نے کہا کہ اِس پر کام کرنے کی ضرورت ہے کہ کھلاڑی اچھی کارکردگی پیش کریں خاص طور پر بعد میں آنے والے بلے باز تا کہ ہدف کو حاصل کرنے میں آسانی ہو۔ ہیڈ کوچ نے بتایا کہ رواں ماہ سولہ اپریل کو ورلڈ کپ کا تربیتی کیمپ لگایا جائے گا جبکہ تئیس اپریل کو پاکستانی ٹیم روانہ ہو گی۔ ’کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ چودہ اور پندرہ اپریل کو ہوگا۔ میں اور انضمام بہت کام کررہے  ہیں۔ ہماری بہت سے کھلاڑیوں پر مشاورت مکمل ہو گئی ہے۔ ورلڈ کپ کے لیے میں اور انضمام کافی حد تک کلئیر ہیں کہ کن کھلاڑیوں کو منتخب کیا جائے۔‘ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ عمر اکمل کا رویہ دورے میں اچھا رہا تاہم ان کا واقعہ اُنہیں میڈیا منیجر سے معلوم پڑا جبکہ یاسر شاہ کی ویڈیو پر وہ خود شرمندہ تھے۔ مکی آرتھر نے کہا کہ گزشتہ چیمپئنز ٹرافی کے بعد سے اُنہوں نے دو سال ورلڈ کپ کو سامنے رکھ کر پاکستانی اسکواڈ کو مختلف فارمیٹس اور کنڈیشنز میں کھلایا اور یہی اُن کا بنیادی مقصد تھا۔ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو حال ہی میں آسٹریلیا نے ایک روزہ میچوں میں پانچ صفر سے ہرایا ہے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم اِس سے قبل جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھی سیریز ہار چکی ہے

from کھیل - وائس آف امریکہ https://ift.tt/2KcN8Hp

Related Posts

0 Response to "’ ٹیم کے سینئر کھلاڑی فِٹ اور ورلڈ کپ کے لیے تیار ہیں‘"

ads

ads 2

Iklan Tengah Artikel 2

ads 3