-->
پشاور زلمی کی ٹاس جیت کر لاہور کو بیٹنگ کی دعوت

پشاور زلمی کی ٹاس جیت کر لاہور کو بیٹنگ کی دعوت

پی ایس ایل سیزن فور ایونٹ کا ساتواں میچ دبئی میں کھیلا جارہا ہے ۔ پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے لہذا لاہور قلندر زکی ٹیم پہلے بیٹنگ کررہی ہے ۔   ٹاس کے فوری بعد پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے بتایا کہ انہوں نے آج میدان میں اتاری جانے والی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی ہیں جبکہ لاہور قلندرز کی طرف سے کپتان محمد حفیظ کے بجائے اے بی ڈویلیئرزآج قیادت کررہے ہیں۔ گزشتہ روز کراچی کنگز کے خلاف کھیلتے ہوئے محمد حفیظ کے سیدھے ہاتھ کے انگوٹھے میں چوٹ لگ گئی تھی جس کے سبب وہ آئندہ کچھ دنوں تک آرام کریں گے ۔  اے بی ڈویلیئرز پہلی مرتبہ پی ایس ایل کا حصہ بنیں ہیں اور اب تک اس ایونٹ میں دو میچزکھیلے ہیں جن میں وہ کوئی خاص پرفارمنس نہ دے سکے۔ لاہور قلندرز: اے بی ڈویلیئرز، فخر زمان، ڈیوچ، آغا، برینڈن ٹیلر، ولجیون، حسن خان، شاہین شاہ آفریدی، حارث روف اور راحت علی۔ پشاور زلمی: کامران اکمل، امام الحق، امین، مڈسن، پولاڈم، ڈاؤسن، ڈیرن سیمی، وہاب ریاض، حسن علی، محمد آصف اور ابتسام شیخ  پوائنٹس ٹیبل    لاہور قلندرز نے اب تک ایونٹ میں دو میچز کھیلے ہیںجو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے خلاف تھے۔ ان میں سے لاہور نے ایک میچ جیتا اور ایک ہارا تھالہذا اس کے پوائنٹس کی تعداد صرف 2ہے ۔

from کھیل - وائس آف امریکہ http://bit.ly/2GvjxpR

Related Posts

0 Response to "پشاور زلمی کی ٹاس جیت کر لاہور کو بیٹنگ کی دعوت"

ads

ads 2

Iklan Tengah Artikel 2

ads 3