
ٹوکیو: سال نو کی تقریب پر کار حملے میں 8 افراد زخمی
جاپان کے شہر ٹوکیو میں کم ازکم 8 افراد اس وقت زخمی ہو گئے جب ایک شخص نے ایک پر ہجوم سڑک پر اپنی کار جان بوجھ کر راہگیروں پر چڑھا دی۔ لوگ وہاں نئے سال کے استقبال کے سلسلے میں ہونے والی تقریب دیکھنے کی خاطر اکھٹے ہوئے تھے۔ یہ واقعہ منگل کی نصف شب کو تاکی شیتا سٹریٹ میں ہوا۔ یہ مقام شہر کے مشہور فیشن ڈسٹرکٹ ہاراجوکو میں میجی کے قریب واقع ہے۔ پولیس نے حملہ آور کو حراست میں لے لیا ہے۔ اس کی عمر 20 اور 30 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہے۔ نوجوان پر قتل کی مشتبہ کوشش کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
from دنیا - وائس آف امریکہ http://bit.ly/2BVagm4
from دنیا - وائس آف امریکہ http://bit.ly/2BVagm4
0 Response to "ٹوکیو: سال نو کی تقریب پر کار حملے میں 8 افراد زخمی"
Post a Comment