-->
پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ، تیسرا ایک روزہ میچ جاری

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ، تیسرا ایک روزہ میچ جاری

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ دبئی میں جاری ہے ۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ فخر زمان اور محمد حفیظ نے اننگز کا آغاز کیا ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ فیصلہ کن میچ ہے ۔ تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز میں دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ جیت چکی ہیں لہذا آج جو بھی ٹیم میچ جیتے گی وہ سیریز بھی اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوجائے گی ۔ پاکستان کی جانب سے آج میدان میں اتاری جانے والی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔ پچھلے میچ میں زخمی ہونے والے امام الحق کی جگہ حارث سہیل کو جبکہ عماد وسیم کی جگہ آصف علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ادھر نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی دو تبدیلیوں کے ساتھ آج کا میچ کھیل رہی ہے۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن ٹیم کا حصہ نہیں  ان کی جگہ ٹیم کی قیادت ٹام لیتھن کررہے ہیں۔

from کھیل - وائس آف امریکہ https://ift.tt/2ODDNVE

Related Posts

0 Response to "پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ، تیسرا ایک روزہ میچ جاری"

ads

ads 2

Iklan Tengah Artikel 2

ads 3