
کیلیفورنیا ، جنگلات لگی آگ بے قابو، مرنے والوں کی تعداد 25 ہوگئی
کیلیفورنیا کے جنگلات میںجمعرات کو لگنے والی آگ تاحال بے قابو ہے جس سے جھلس کر مرنے والے افراد کی تعداد 25 ہوگئی جبکہ کچھ لوگ تاحال لاپتہ ہیں۔ اگر وہ بھی آگ سے نہ بچ سکے تو ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ آگ سے سب سے زیادہ ’پیراڈائز ٹاؤن‘ متاثر ہوا جہاں سے ملنے والی لاشوں کی تعداد 14 ہے جبکہ پورا علاقہ تباہی سے دوچار ہوا ہے ۔ عالمی خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں کے باعث فائر فائٹرزکو آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے تاہم آگ پر تاحال قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ آگ سے کئی ہزار ایکڑ پر موجود درخت اور اس سے اطراف واقع مکانات راکھ ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ نے ہزاروں مکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگوں کواپنے گھر بار چھوڑنے پڑے۔ ان مکانات میں کئی ہالی ووڈ اسٹارز کے گھربھی شامل ہیں تاہم علاقہ خالی کرا لینے کے سبب جانی نقصان کم ہوا ہے۔ اب تک کئی لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جاچکا ہے۔ ایک روز قبل بیوٹ کاؤنٹی کے شیرف کے دفتر نے بتایا تھاکہ آگ کی وجہ سے ہلاک ہونے والے پانچ افراد کی لاشیں ایک گاڑی سے ملی ہیں۔ انہوں نے پیراڈائز کے پہاڑی علاقے سے جان بچانے کے لیے باہر نکلنے کی کوشش کی تھی لیکن خود کو آگ سے نہ بچا سکے۔ کیلیفورنیا کے فائر فائٹرز کا کہنا ہے کہ ان کے عملے نے آگ پر قابو پانے کی کوششوں کو چھوڑ کر لوگوں کی جانیں بچانے کے اقدامات شروع کر دیئے۔ کیلیفورنیا کے فائر ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ آگ سے اب تک سینکڑوں عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں جن میں زیادہ تر رہائشی مکانات تھے۔
from امریکہ - وائس آف امریکہ https://ift.tt/2FfJwl7
from امریکہ - وائس آف امریکہ https://ift.tt/2FfJwl7
0 Response to "کیلیفورنیا ، جنگلات لگی آگ بے قابو، مرنے والوں کی تعداد 25 ہوگئی"
Post a Comment