-->
وائٹ ہاؤس میں یوکرینی معدنیات پرٹرمپ زیلینسکی میٹنگ کسی معاہدہ کے بغیر ختم

وائٹ ہاؤس میں یوکرینی معدنیات پرٹرمپ زیلینسکی میٹنگ کسی معاہدہ کے بغیر ختم

ویب ڈیسک — امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات جس کا مقصد ایک ایسےمعاہدے کاحصول تھا جس سے یوکرین کے نایاب معدنی حقوق تک امریکہ کی رسائی ممکن ہو گی، ختم ہوگئی ہےاور ٹرمپ نے زیلنسکی سے کہا ہے کہ "آپ یا تو معاہدہ کرنے جا رہے ہیں یا ہم الگ ہو جائیں گے۔" ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں ٹرمپ نے لکھا، ’’میں سمجھتا ہوں کہ جب تک امریکہ یوکرین کے ساتھ شامل ہے، صدر زیلنسکی امن کے لیے تیار نہیں ہیں، کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ ہماری شمولیت سے انھیں مذاکرات میں بڑا فائدہ ہوگا۔‘‘ صدر نے مزید کہا "انہوں نے(زیلینسکی) امریکہ کی اس کےمحترم اوول آفس میں بے عزتی کی ہے۔ جب وہ امن کے لیے تیار ہوں تو وہ واپس آ سکتے ہیں۔‘‘ اوول آفس میں گرما گرم تبادلہ، درجنوں امریکی اور یوکرینی نامہ نگاروں کے سامنے ہوا۔ گفتگو کے آغاز کےتقریباً 40 منٹ بعد جب زیلینسکی نے روس کے 2014 میں کرائمیا پر حملے کو اٹھایا تو بات چیت نے لڑائی کا لہجہ اختیار کر لیا۔ نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے فوری طور پر زیلنسکی پر تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ "پروپیگنڈا ٹور" میں لگے ہوئے ہیں۔ وینس نے زیلنسکی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا،: میرے خیال میں امریکی میڈیا کے سامنےیہ مقدمہ چلانے کی کوشش کرنے کے لیے اوول آفس آنا بے احترامی کرنا ہے۔" ٹرمپ اور وینس دونوں نے یوکرینی رہنما پر الزام عائد کیا کہ وہ ان کے ملک کو واشنگٹن سے ملنے والی امداد کے لیے شکر گزار نہیں ہیں۔ "آپ کے پاس ابھی کارڈز نہیں ہیں،" ٹرمپ نے اپنی آواز بلند کرتے ہوئے کہا جب زیلنسکی نے بات کو رد کرنے کی کوشش کی۔ ٹرمپ نے کہاآپ لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو داؤ پر لگا رہے ہیں۔ آپ تیسری جنگ عظیم کی جانب لے جال رہے ہیں۔ بعد میں زیلنسکی طے شدہ مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کیے بغیر وائٹ ہاؤس سےروانہ ہوگئے۔

from امریکہ - وائس آف امریکہ https://ift.tt/CHtBYih

Related Posts

0 Response to "وائٹ ہاؤس میں یوکرینی معدنیات پرٹرمپ زیلینسکی میٹنگ کسی معاہدہ کے بغیر ختم"

ads

ads 2

Iklan Tengah Artikel 2

ads 3