
آسٹریلیا، بھارت کو ہرا کر ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کا چیمیئن بنا گیا
آسٹریلیا، بھارت کو 85 رنز سے ہرا کر آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کا چیمپئن بن گیا ہے۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کو 185 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن بھارتی ٹیم تمام کوششوں کے باوجود صرف ۔۔۔ وکٹ پر ۔۔۔ رنز ہی بناسکی۔ اتوار کو میلبرن میں کھیلے گئے فائنل میں آسٹریلیا کی جیت کا بڑا سبب اس کی اوپننگ جوڑی بنی۔ بیتھ مونی نے سب سے زیادہ 78 رنز بنائے اور وہ آخرتک آؤٹ نہیں ہوئیں جب کہ ایلسا ہیلی 75 رنز بناکر دوسری سب سے بڑی اسکورر رہیں۔ میگ لیننگ نے 16، گاردنر نے 2، ہینس نے 4 اور کیرے 5 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔ کیرے بھی ناٹ اؤٹ رہیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز کے جواب میں بھارت کی پوری ٹیم 19 اعشاریہ 1 اوورز میں 99 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور یوں آسٹریلیا 85 رنز سے یہ فائنل جیت گیا۔ بھارتی خواتین بالرز میں سے دپتی شرما نے 2 اورپونم یادو اور رادھا یادونے ایک ایک وکٹ لی۔ جواب میں شیفالی ورما اور مندھانا نے اوپننگ کرتے ہوئے بالترتیب 2 اور 11 رنز بنائے۔ بھاٹیہ 2 رنز پر ہی ریٹائرہرٹ ہوگئیں۔
from کھیل - وائس آف امریکہ https://ift.tt/2IA84UJ
from کھیل - وائس آف امریکہ https://ift.tt/2IA84UJ
0 Response to "آسٹریلیا، بھارت کو ہرا کر ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کا چیمیئن بنا گیا"
Post a Comment