
طالبان کے ساتھ مذاکرات منسوخ کرنے کا فیصلہ میں نے خود کیا، صدر ٹرمپ
صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات منسوخ کرنے کا فیصلہ انہوں نے خود کیا ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے کسی سے مشاورت نہیں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن بات چیت کے دوران طالبان نے حملے جاری رکھے اور حال ہی میں ان حملوں میں ایک امریکی فوجی بھی ہلاک ہو گیا۔ لہذا بات چیت اور حملے ایک ساتھ جاری نہیں رہ سکتے ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات منسوخ ہو چکے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ ایک عرصے سے افغانستان میں ایک پولیس مین کا کردار ادا کرتا رہا ہے اور اس سلسلے میں امریکہ نے وہاں زبردست کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان سے نکلنا چاہتے ہیں۔ تاہم یہ کام کسی مناسب وقت پر کیا جائے گا۔ کشمیر کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان دنوں کشمیر پر بھارت اور پاکستان کے درمیان تنازعہ جاری ہے اور وہ اس سلسلے میں دونوں ملکوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔
from امریکہ - وائس آف امریکہ https://ift.tt/2N5kmJl
from امریکہ - وائس آف امریکہ https://ift.tt/2N5kmJl
0 Response to "طالبان کے ساتھ مذاکرات منسوخ کرنے کا فیصلہ میں نے خود کیا، صدر ٹرمپ"
Post a Comment