
امریکہ اور عمان کو کرکٹ میں او ڈی آئی اسٹیٹس حاصل
نیمیبیا کے شہر ونڈوک میں بدھ کے روز کھیلے گئے عالمی کرکٹ لیگ ڈویژن ٹو کے مقابلوں میں امریکہ نے ہانگ کانگ کو 84 رنز سے ہرادیا۔ یوں امریکہ نے کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ایک روزہ انٹرنیشنل (او ڈی آئی) اسٹیٹس حاصل کر لیا۔ یہ بات انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایک اخباری بیان میں کہی گئی ہے۔ ساتھ ہی، آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پہلی بار تینوں میچ جیتنے پر عمان کو بھی ون ڈے انٹرنیشنل (او ڈی آئی) کا درجہ حاصل ہوگیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں کل چار گیم کھیلے گئے۔ کرکٹ ورلڈ کپ لیگ ٹو میں پپوا نیو گنی، ہانگ کانگ، نیمیبیا، کینیڈا، عمان و امریکہ اسکاٹ لینڈ، متحدہ عرب امارات اور نیپال کے مد مقابل ہوں گے۔ ٹورنامنٹ کے آغاز پر امریکہ کو عمان کے ہاتھوں 6 وکٹ سے شکست ہوئی تاہم امریکہ نے نیمیبیا سے دو رنز سے میچ جیتا۔ پپوا نیو گنی سے 10 وکٹ سے جبکہ ہانگ کانگ سے آخری میچ جیتا۔ امریکہ 26 اپریل کو کینیڈا کے خلاف میچ کھیلے گا۔ عمان نے امریکہ، کینیڈا اور ہانگ کانگ کو پہلے تین گیمز میں شکست دی۔ نیمیبیا سے مقابلے کے بعد، فائنل سے پہلے عمان پپوا نیو گنی سے کھیلے گا۔
from کھیل - وائس آف امریکہ http://bit.ly/2L1Ou8e
from کھیل - وائس آف امریکہ http://bit.ly/2L1Ou8e
0 Response to "امریکہ اور عمان کو کرکٹ میں او ڈی آئی اسٹیٹس حاصل"
Post a Comment