-->
پاکستان نیوزی لینڈ دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

پاکستان نیوزی لینڈ دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

 پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ایک روزہ بین الاقوامی میچ جمعہ کی شام ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والا پہلا او ڈی آئی میچ نیوزی لینڈ نے جیتا تھا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کل تین ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے ،اس حوالے سے دونوں ٹیمیں آج کا میچ جیتنے کے لئے ایڑھی چوٹی کا زور لگائیں گی۔ آج کے میچ میں پاکستان کی طرف سے کی جانے والی تبدیلی کے حوالے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ٹیم میں عماد وسیم کی جگہ حارث سہیل کو لئے جانے کا امکان ہے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان شیخ زید اسٹیڈیم ابو ظہبی میں کھیلے جانے والے اب تک کے میچز کا جائزہ لیں توتمام 5 میچز میں نیوزی لینڈ کو فتح حاصل ہوتی رہی ہے ۔ شیخ زید اسٹیڈیم کے علاوہ ہونے والے 12 ایک روزہ میچز اور چار سیریز میں بھی نیوزی لینڈ ہی فاتح رہی ہے۔ پاکستان نے آخری سیزیز سن 2011 میں جیتی تھی۔

from کھیل - وائس آف امریکہ https://ift.tt/2AWbVsn

Related Posts

0 Response to "پاکستان نیوزی لینڈ دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا"

ads

ads 2

Iklan Tengah Artikel 2

ads 3