-->
کراچی کنگز کی ٹاس جیت کر پشاور کو بیٹنگ کی دعوت

کراچی کنگز کی ٹاس جیت کر پشاور کو بیٹنگ کی دعوت

پی ایس ایل کے تحت کراچی میں جاری پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے پشاور زلمی کو کھیلنے کی دعوت دی ہے۔ پشاور کی جانب سے کامران اکمل اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے چار اوور کے اختتام تک 35 رنز بنالئے تھے جس میں کامران اکمل کے 14 اور امام الحق کے 20 رنز شامل تھے۔   پوائنٹس ٹیبل پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت پشاور زلمی 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور کراچی کنگز 10پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ کراچی کنگز کے میچ جیتنے کی صورت میں وہ دوسری پوزیشن کے لئے میچ کا مجموعی رن ریٹ نہایت اہمیت کا باعث ہوگا ۔ پشاور زلمی کے جیتنے کی صورت میں کراچی کی ٹیم پہلی پوزیشن کی امیدوار کے طور پر سامنے آجائے گی تاہم اس وقت تک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 14پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہے۔ بدھ سے ’پلے آف ‘ مرحلہ شروع ہوگا۔ ’کوالیفائر ون‘ میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان جمعرات 13 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ جیتنے والی ٹیم براہ راست فائنل کیلئے کوالیفائی کر لے گی جبکہ رنر اپ کو ایک اور موقع ملے گا جس کے تحت تیسرے اور چوتھے نمبر وں پر آنے والی ٹیموں کے درمیان ایلیمنیٹری میچ جمعہ کو کھیلا جائے گا جبکہ فائنل اتوار کو ہوگا۔

from کھیل - وائس آف امریکہ https://ift.tt/2VUiIur

Related Posts

0 Response to "کراچی کنگز کی ٹاس جیت کر پشاور کو بیٹنگ کی دعوت"

ads

ads 2

Iklan Tengah Artikel 2

ads 3