
ہالینڈ میں ٹرام پر فائرنگ، درجنوں افراد زخمی
ہالینڈکے شہر اٹریکٹ کے رہائشی علاقے میں ایک ٹرام پر فائرنگ کے واقعے میں درجنوں افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی افراد کو فوری طبی امداد دینے اور اُنہیں علاج کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کی خاطر تین خصوصی ہیلی کاپٹر استعمال کئے جا رہے ہیں۔۔ پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ متاثرہ علاقے سے دور رہیں تاکہ امدادی کارکن اپنا کام مناسب انداز میں کر سکیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اُس نے مذکورہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور اس واقعے کی باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق اس واقعے کے تمام ممکنہ محرکات کا جائزہ لیا جا رہا ہے جس میں دہشت گردی بھی شامل ہے۔ مقامی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فی الوقت کسی بھی مشتبہ شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ ہالینڈ کے وزیر اعظم مارک رتے نے ایک بیان میں اس واقعہ پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی سے متعلق پولیس یونٹ بھی جائے واردات پر موجود ہے اور امدادی کارکن اور ایمبولینسیں زخمیوں کی مدد کر رہی ہیں۔
from دنیا - وائس آف امریکہ https://ift.tt/2FjnWuj
from دنیا - وائس آف امریکہ https://ift.tt/2FjnWuj
0 Response to "ہالینڈ میں ٹرام پر فائرنگ، درجنوں افراد زخمی"
Post a Comment