-->
پشاور کی لاہور کو بیٹنگ کی دعوت، 2 کھلاڑی آؤٹ

پشاور کی لاہور کو بیٹنگ کی دعوت، 2 کھلاڑی آؤٹ

لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان ابو ظہی میں میچ شروع ہوگیا ہے ۔ پی ایس ایل ایونٹ کایہ 25 واں میچ ہے جس میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کر رہی ہے ۔ لاہور کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور ڈیویچ نے کیا لیکن ڈیویچ 12 رنز پر پہلی وکٹ کے طور پر آؤٹ ہوکر پویلین چلتے بنے۔ انہیں ٹائمل کی بال پر پولاڈ نے کیچ کیا۔ وہ سات بالوں پر صرف پانچ رنز ہی بناسکے تھے جبکہ فخر زمان سات رنز پر تھے۔ ڈیویچ کی جگہ حارث سہیل آئے۔ میچ کا اسکور ابھی 18 رنز تک ہی پہنچا تھا کہ سمین گل نے تیسرے ہی اوور میں فخر زمان کو بھی 11 رنز پر وکٹ کے پیچھے کامران اکمل کے ہاتھوں کیچ کرا دیا ۔   آج کے لاہور قلندرز : فخرزمان، اینٹن ڈیویچ ، حارث سہیل، ریان ٹین ڈوشے، سہیل اختر، ڈیوڈ وئزے، عمیر مسعود، راحت علی، شاہین شاہ آفریدی، سندیپ، حارث روف ۔ آج کے پشاور زلمی : کامران اکمل، امام الحق، مصباح الحق، عمر امین، لیام ڈاؤسن، کیرون پولاڈ، ڈیرن سیمی، وہاب ریاض، حسن علی ، ٹائمل ملز اور سمین گل۔      

from کھیل - وائس آف امریکہ https://ift.tt/2ITvl7o

Related Posts

0 Response to "پشاور کی لاہور کو بیٹنگ کی دعوت، 2 کھلاڑی آؤٹ"

ads

ads 2

Iklan Tengah Artikel 2

ads 3