
فرانسیسی فٹ بال نیکولس انیلکا پاکستان پہنچ گئے
فرانس کے فٹ بالر، ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ اور انگلینڈ کلب چیلسی کے سابق اسٹار کھلاڑی نیکولس انیلکا منگل کی صبح پاکستان پہنچ گئے۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے عہدیداروں نے ان کا خیر مقدم کیا۔ انہیں پاکستان فٹ بال فیڈریشن نےپاکستان میں فٹ بال کی بہتری ، ترقی اور فروغ کے لئے مدعو کیا تھا۔ اس دورے میں نیکولس فیڈریشن کے صدر سید اشفاق شاہ سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ 20 نکاتی ایجنڈے پر غور کریں گے۔ ان کا دورہ ٹچ اسکائی گروپ کے تحت ہونے والے ورلڈ سوکر اسٹار 2019 کا حصہ ہے ۔ ورلڈ سوکر اسٹار 2019 کے تحت وہ اگلے ماہ کی 26 اور 29 تاریخ کو لاہور اور کراچی میں نمائشی فٹ بال میچز منعقد ہوں گے۔ ان میچز کے دوران ہی نیکولس اپنے پاکستانی مداحوں سے ملیں گے۔
from کھیل - وائس آف امریکہ https://ift.tt/2EBLf0u
from کھیل - وائس آف امریکہ https://ift.tt/2EBLf0u
0 Response to "فرانسیسی فٹ بال نیکولس انیلکا پاکستان پہنچ گئے"
Post a Comment