
سرینگر میں بھارتی وزیرِ اعظم کا ’عہد‘
بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے اتوار کو نئی دہلی کے زیرِانتظام کشمیر کے ایک روزہ دورے کے دوران کئی تعمیراتی اور فلاحی منصوبوں کا افتتاح کیا اور مزید چند ایک کے سنگِ بنیاد رکھے۔ انہوں نے وجے پور کے مقام پر ایک عوامی جلسے سے بھی خطاب کیا۔ شورش زدہ ریاست کے گرمائی صدر مقام سرینگر میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت دہشت گردی کا پوری طاقت کے ساتھ مقابلہ کرے گا اور ہر دہشت گرد کو منہ توڑ جواب دے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت نے پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں سرجیکل اسٹرائکس کر کے پوری دنیا کے سامنے اپنی نئی حکمتِ عملی کو واضح کردیا۔ انہوں نے قسم کھائی ’’ہم جموں و کشمیر میں دہشت گردی کی کمر توڑ کر رکھ دینگے۔‘‘ اُن کے اس دورے کے لئے حفاظت کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے۔ اس موقعے پر مسلم اکثریتی وادئ کشمیر میں مکمل احتجاجی ہڑتال کی گئی۔ ہڑتال کے لئے اپیل استصوابِ رائے کا مطالبہ کرنے والی جماعتوں کے ایک اتحاد نے کی تھی۔ اس سے پہلے پولیس نے کئی آزادی پسند لیڈروں اور کارکنوں کو اُن کے گھروں میں نظر بند کردیا تھا یا پولیس انہیں پکڑ کر لے گئی تھی۔ وادی میں موبائیل انٹرنیٹ سروسز بند کر دی گئی ہے۔
from جنوبی ایشیا - وائس آف امریکہ http://bit.ly/2WE98gf
from جنوبی ایشیا - وائس آف امریکہ http://bit.ly/2WE98gf
0 Response to "سرینگر میں بھارتی وزیرِ اعظم کا ’عہد‘"
Post a Comment