-->
جوہانسبرگ، پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

جوہانسبرگ، پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان کا جنوبی افریقا سے سیریز کا پہلا میچ ہارنے کے بعد دوسرا ٹی 20 میچ جوہانسبرگ میں جاری ہے۔پاکستان اس میچ میں چیس کرے گا ۔ بالفاظ دیگر پاکستان نےٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ قائم مقام پاکستانی کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔فہیم اشرف کی جگہ شاہین شاہ آفریدی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ حکمت عملی : آج کے میچ میں ان کی جانب سے اپنائی جانے والی حکمت عملی کے حوالے سے شعیب ملک نے بتایا کہ چونکہ میچ میں بارش کی پیشگوئی کی جارہی ہے لہذا ان سمیت تمام کھلاڑی کوشش کریں گے کہ شروع میں ہی اٹیک کریں ۔ہم جلد از جلد مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے ۔ پاکستانی ٹیم میں ان کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے : فخر زمان، بابر اعظم طلعت حسین، شعیب ملک، آصف علی، محمد رضوان ، عماد وسیم ، شاداب خان، حسن علی ، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان شنواری ۔ دوسری جانب مخالف ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے : جینی مین ملان،ریزا ہینڈرکس ، ریسی وان ڈیر ڈوسین، ڈیوڈ ملر،ڈی کوک ،ہین رچ کلاسین، اینڈل فیلکوایو، کرس مورس،لتھو سمپالا، بیورن ہینڈریکس،  جونیئر ڈیلا اور تبریز شمسی۔ جنوبی افریقن ٹیم کی قیادت آج فاف ڈوپلیسی کے بجائے ڈیوڈ ملر کے پاس ہے ۔وہ پہلی بار کسی بین الاقوامی میچ میں ٹیم کی قیادت کررہے ہیں ۔  فاف آرام کی غرض سے ٹیم میں شامل نہیں ۔ وہ سری لنکا کے خلاف سیریز سے قبل تازہ دم ہونا چاہتے ہیں۔ آج کے میچ سے پہلے ہونے والے دونوںمیچزجنوبی افریقا اپنے نام کرچکا ہے۔شکست کے ساتھ ہی پاکستان کا پے در پے11مرتبہ ہدف حاصل کرنے کا سلسلہ بھی ٹوٹ چکا ہے۔ وائس آف امریکہ اردو کی سمارٹ فون ایپ ڈاون لوڈ کریں اور حاصل کریں تازہ تریں خبریں، ان پر تبصرے اور رپورٹیں اپنے موبائل فون پر۔ ڈاون لوڈ کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔ اینڈرایڈ فون کے لیے: http://bit.ly/2S0NLa9 آئی فون اور آئی پیڈ کے لیے: https://apple.co/2UzBtlV

from کھیل - وائس آف امریکہ http://bit.ly/2UCUG6i

Related Posts

0 Response to "جوہانسبرگ، پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ"

ads

ads 2

Iklan Tengah Artikel 2

ads 3