
دبئی ٹیسٹ، یاسر شاہ کے ایک اوور میں تین شکار ، نیوزی لینڈ پر دباؤ
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں ہونے والا تیسرا اور آخری ٹیسٹ جاری ہے۔ آج کھیل کا تیسرا روز ہے ۔ گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے بارش جاری تھی جس کے سبب پیر کو کھیل ایک گھنٹے سے زیادہ وقت تک تاخیر کا شکار ہوا ۔ کھیل کے آغاز کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور جو اوپنرز اعتماد کے ساتھ اب تک بیٹنگ کررہے تھے ان کی صفوں میں پاکستانی بالرز خاص کر یاسر شاہ نے کھلبلی مچا دی ۔ انہوں نے ایک ہی اوورز میں تین بیٹسمینوں کو اپنا شکار بنایاجس کے نیوزی لینڈ ٹیم دباؤ کا شکار ہوگئی۔ جیت راول اور ٹام لیتھم نے آج کے دن کا کھیل شروع کیا تو راول نے31رنز بنائے۔ لیتھم 22 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ ٹیلر اور نکولس کو یاسر نے کھاتہ کھولنے کا بھی موقع نہیں دیا اور دونوں بیٹسمین صفر پر آؤٹ ہوئے ۔ گزشتہ روز پاکستان نے پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر 418 رنزبناکر اپنی اننگز ڈکلیئر کردی تھی جبکہ نیوزی لینڈ کا اسکور بغیر کسی نقصان کے 24 رنزتھا ۔
from کھیل - وائس آف امریکہ https://ift.tt/2TJYDqn
from کھیل - وائس آف امریکہ https://ift.tt/2TJYDqn
0 Response to "دبئی ٹیسٹ، یاسر شاہ کے ایک اوور میں تین شکار ، نیوزی لینڈ پر دباؤ"
Post a Comment