-->
روس نے یوکرائن کے تین بحری جہاز پکڑ لئے

روس نے یوکرائن کے تین بحری جہاز پکڑ لئے

روس نے بلیک سی یا بحرمردار نامی سمندر میں کو یوکرین کے دو بحریہ جہازوں کو کریمیا کے قریب پکڑ لیا ہے جبکہ تیسرے جہاز کو پکڑ کر اسے اپنے  قبضے میں لے لیا ۔ روسی سیکورٹی سروس’ ایف ایس بی‘ کا کہنا ہے کہ یوکرین کے جنگی جہاز وں کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا گیا۔ یوکرین کی بحریہنے اپنے 2چھوٹے جنگی جہاز وںاور ایک ٹَگ بوٹ کے پکڑے جانے کی تصدیق کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق جہازوں کا راستہ روکنے کے لئے طاقت کا استعمال کیا گیا۔ روس نے یوکرائن پر سمندری حدوو میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔   یوکرائن کے حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں جہازوں کے عملے کے کم ازکم چھ افراد زخمی ہوگئے تاہم حکام نے روس کے اس الزام سے قطعی انکار کیا کہ جہاز فوجی مشقوں میں مصروف تھے۔ یوکرائن کی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے بلیک سی کے قریبی ممالک کو سلامتی کا خدشہ لاحق ہوگیا ہے۔عالمی برادری روس سے اس اقدامات کی وضاحت طلب کرے ۔ ادھر یوکرین کے اتحادی نیٹو ممالک اور یورپی یونین نے معاملے پردونوں فریقین سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔ ساتھ ہی ان ممالک نے روس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یوکرین کو بحری راستے پر آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت دے۔

from دنیا - وائس آف امریکہ https://ift.tt/2Aq4ND2

Related Posts

0 Response to "روس نے یوکرائن کے تین بحری جہاز پکڑ لئے"

ads

ads 2

Iklan Tengah Artikel 2

ads 3