-->
چین: بجلی گھر میں زہریلی گیس کے اخراج سے پانچ افراد ہلاک

چین: بجلی گھر میں زہریلی گیس کے اخراج سے پانچ افراد ہلاک

چین کے شمال مغربی صوبے گانسو کے ایک بجلی گھر میں کاربن مونو اکسائیڈ گیس خارج ہونے سے 5 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔ چین کے خبر رساں ادارے شن ہوا نے جمعے کے روز مقامی عہدے داروں کے حوالے سے کہا ہے کہ تھرمل پاور پلانٹ سے کاربن مونو اکسائیڈ گیس اس وقت خارج ہونا شروع ہوئی جب وہاں کارکن ایک بوائلر کی مرمت کر رہے تھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس پاور پلانٹ کا انتظام جن چوان گروپ لمیٹڈ کے پاس ہے۔ زہریلی گیس سے زخمی ہونے والے 15 کارکنوں کا علاج کیا جا رہا ہے اور صوبائی حکام کا کہنا ہے کہ اس حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

from دنیا - وائس آف امریکہ https://ift.tt/2C0LaEj

Related Posts

0 Response to "چین: بجلی گھر میں زہریلی گیس کے اخراج سے پانچ افراد ہلاک"

ads

ads 2

Iklan Tengah Artikel 2

ads 3