-->
نواز شریف کے خلاف ریفرنس نمٹانے کی مہلت میں17 نومبر تک توسیع

نواز شریف کے خلاف ریفرنس نمٹانے کی مہلت میں17 نومبر تک توسیع

پاکستان کی عدالت عظمیٰ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف دائر العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس نمٹانے کی مہلت میںپانچ ہفتوں تک توسیع کردی ہے ۔  اگلی سماعت 17 نومبر کو ہوگی۔ توسیع کی درخواست احتساب عدالت اسلام آباد نے کی تھی جس کی سماعت جمعہ کی صبح چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ خواجہ حارث کی جانب سے عدالت عظمیٰ سے 8 ہفتوں کی مہلت مانگی تھی تاہم عدالت نے پانچ ہفتوں کی مہلت دی ۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے خواجہ حارث سے کہا کہ یہ آخری توسیع ہے ، اگر اس مدت میں کیسوں کا فیصلہ نہ ہوا تو احتساب عدالت کے جج سے پوچھیں گے۔ چیف جسٹس کا یہ بھی کہنا تھا کہ 17نومبر تک ان کیسز کا فیصلہ نہ ہوا تو عدالت اتوار کو بھی لگے گی۔

from پاکستان - وائس آف امریکہ https://ift.tt/2pQpq6I

Related Posts

0 Response to "نواز شریف کے خلاف ریفرنس نمٹانے کی مہلت میں17 نومبر تک توسیع"

ads

ads 2

Iklan Tengah Artikel 2

ads 3