
شکاگو میں یوم آزادی کی پریڈ پر فائرنگ، 6 افراد ہلاک 24 زخمی ہو گئے
امریکہ کے شہر شکاگو میں ملک کی کے یوم آزادی کے موقع پر مضافاتی علاقے ہائی لینڈ پارک میں چار جولائی کی پریڈ پر فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور 24 زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس اس مشتبہہ حملہ آور کی تلاش میں ہے جس نے ممکنہ طور پر اس پریڈ میلے پر چھت سے فائرنگ کی تھی۔ ہائی لینڈ پارک پولیس کے کمانڈر کرس او نیل نے، جو جائے واقعہ پر تحقیقاتی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں، انہو نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ محفوظ جگہ پر منتقل ہو جائیں جبکہ پولیس مشتبہ شخص کو تلاش کر رہی ہے۔ حملہ آور کو ایک سفید فام شخص کے طور پر بیان کیا جا رہا ہےجس نے سفید یا نیلے رنگ کی ٹی شرٹ پہن رکھی ہے۔ لیک کاونٹی میں انسداد جرائم کے ادارے کے ترجمان کرسٹوفر کوویلی نے نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ بندوق بردار شخص نے بظاہر پریڈ دیکھنے کے لیے جانے والے افراد پر فائرنگ کی اور اس حملے کے لیے ایک رائفل کا استعمال کیا جو جائے واردات سے برآمد کر لی گئی ہے۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کس عمارت سے فائرنگ کی گئی۔ ترجمان کے مطابق، صرف ایک ہی حملہ آور تھا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ وہ شخص اب بھی مسلح اور خطرناک ہو سکتا ہے۔ ترجمان اور پولیس کمانڈر اونیل نے اس فائرنگ کو اندھا دھند قرار دیا۔ پولیس نے حملے میں ہلاک یا زخمی ہونے والوں کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔ شہر کی میئر نینسی روٹرنگ نے ایک نیوز کانفرنس میں فائرنگ کی زد میں آنے والے افراد اور ان کے خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک ایسے دن جب ہم اپنی آزادی کا جشن منانے اکٹھے ہوئے تھے، ہم قیمتی جانوں کے ضیاع کا سوگ منا رہے ہیں اور اس دہشت سے نمٹ رہے ہیں جو ہم پر نازل ہو گئی ہے۔ فائرنگ کے بعد پریڈ کی طرف جانے والے متعدد افراد جو بظاہر زخمی ہو گئے تھے اور جن کا خون بہہ رہا تھا، اپنا سامان چھوڑ کر بھاگتے ہوئے نظر آئے۔ پولیس کی مسلح گاڑیاں علاقے میں پہنچ گئی ہیں۔ ہائی لینڈ پارک کی پولیس نے ابتداً ایک بیان میں کہا تھا کہ پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں اور 19 افراد کو ہسپتال لے جایا گیا ہے۔ لیکن اس کانفرنس کے بعد یہ تعداد بڑھ گئی۔ ’سن ٹائمز‘ کے ایک صحافی نے جو وڈیو جاری کی اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب فائرنگ ہوئی تو ایک بینڈ نے اپنی پرفامنس جاری رکھی ہوئی ہے جبکہ لوگ موقع سےبھاگ رہے اور چیخ و پکار کر رہے تھے۔ (خبر کا مواد اے پی سے لی گیا ہے)
from امریکہ - وائس آف امریکہ https://ift.tt/OLRHQ9M
from امریکہ - وائس آف امریکہ https://ift.tt/OLRHQ9M
0 Response to "شکاگو میں یوم آزادی کی پریڈ پر فائرنگ، 6 افراد ہلاک 24 زخمی ہو گئے"
Post a Comment