-->
مشرق وسطیٰ میں امریکہ کی جنگیں ختم کریں گے، صدر ٹرمپ

مشرق وسطیٰ میں امریکہ کی جنگیں ختم کریں گے، صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے دور میں امریکہ کی معیشت نے غیر معمولی ترقی کی ہے۔ وہ سوشلزم کو ملک کا نظام صحت خراب نہیں کرنے دیں گے۔ فوج کو مضبوط بنایا ہے لیکن مشرق وسطیٰ میں امریکی کی جنگیں ختم کرنے کے لیے کام کیا جارہا ہے۔ امریکہ آنے والے مجرموں کو ملک بدر کیا جائے گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار کانگریس کے دونوں ایوانوں سے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں کیا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ تین سال پہلے ہم نے امریکہ کی عظمت کی واپسی کا آغاز کیا۔ آج میں آپ کے سامنے شاندار نتائج پیش کرنے کے لیے موجود ہوں۔ معیشت بہتر ہورہی ہے، روزگار میں اضافہ ہورہا ہے، جرائم گھٹ رہے ہیں اور امریکہ ترقی کررہا ہے۔ صرف تین سال میں ہم نے امریکہ کے زوال کی سوچ کو ختم کردیا۔ ہم ایسی رفتار سے آگے بڑھ رہے ہیں جس کے بارے میں کچھ عرصہ پہلے تک سوچا بھی نہیں جاسکتا تھا۔ اور ہم کبھی پیچھے کی طرف نہیں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں آج شام جو سوچ پیش کررہا ہوں، وہ ظاہر کرتی ہے کہ ہم کیسے دنیا کا سب سے خوشحال معاشرہ تشکیل دے رہے ہیں جہاں ہر شہری امریکہ کی شاندار ترقی میں شریک ہوسکتا ہے۔ جہاں ہر کمیونٹی امریکہ کے غیر معمولی عروج میں شامل ہوسکتی ہے۔ میں نے اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلے لمحے سے امریکہ کی معیشت کی بحالی کے لیے کوشش شروع کردی تھی، روزگار کے لیے رکاوٹ بننے والے قواعد ختم کیے۔، تاریخی ٹیکس کٹوتیاں کیں اور منصفانہ تجارتی معاہدوں کے لیے جدوجہد کی۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ گزشتہ انتظامیہ کے آٹھ سالہ دور میں تین لاکھ افراد کو روزگار سے ہاتھ دھونا پڑے۔ میری انتظامیہ کے صرف تین سال میں 35 لاکھ افراد کو روزگار ملا۔ ریگولیٹری کم کرنے کی ہماری جرات مندانہ مہم کی وجہ سے امریکہ دنیا میں تیل اور گیس کا سب سے بڑا پیداواری ملک بن چکا ہے۔ ہم اپنی قوم کی عظیم پیداواری طاقت کا بحال کررہے ہیں حالانکہ پیش گوئیاں کی جارہی تھیں کہ ایسا کبھی نہیں ہوسکے گا۔ گزشتہ دو ادوار میں ساٹھ ہزار کارخانے بند ہوئے تھے۔ میری انتظامیہ میں بارہ ہزار نئے کارخانے کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئی سیاست دان آئے اور نیفٹا کو بدلنے کا وعدہ کرکے چلے گئے لیکن کچھ نہیں کیا۔ لیکن میں نے اپنا وعدہ پورا کیا۔ چھ دن پہلے میں نے نیفٹا کو امریکہ میکسیکو کینیڈا کے نئے معاہدے سے بدل دیا ہے۔ ہم نے چین کے ساتھ نیا تجارتی معاہدہ کیا ہے جو ہمارے کارکنوں کا دفاع کرے گا، امریکی حقوق دانش کا تحفظ کرے گا، ہمارے خزانے میں اربوں ڈالر لائے گا اور امریکہ کی مصنوعات اور پیداوار کے لیے وسیع نئی مارکیٹیں کھولے گا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ کی آزادی کا تحفظ کرنے کے لیے ہم نے امریکی افواج پر 2200 ارب ڈالر صرف کیے ہیں، ہم نے امریکی افواج کی ایک نئی شاخ تخلیق کی ہے، یعنی خلائی فورس۔ ایک شاندار معاشرے کی تشکیل کے لیے اگلا قدم یہ ہوگا کہ ہر نوجوان امریکی کو بہترین تعلیم اور امریکی خواب کو پانے کا موقع ملے۔ والدین کو اپنے بچوں کو ناکام سرکاری اسکول میں بھیجنے پر مجبور نہیں ہونا چاہیے۔ امریکی خاندانوں کی بہترین زندگی کے لیے لازمی ہے کہ انھیں قابل برداشت، دنیا کے جدید ترین اور اعلیٰ معیار کے علاج کی سہولتیں ملیں۔ ہم موجودہ شرائط کے مطابق مریضوں کا تحفظ کریں گے، ہم سوشلزم کو کبھی امریکہ کا نظام صحت برباد نہیں کرنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے حال میں فخر سے اس قانون پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت سرکاری اداروں کے ملازم نئے والدین کو تنخواہ کے ساتھ چھٹی ملے گی۔ یہ ملک بھر کے لیے ایک نمونہ عمل ہوگا۔ ریاست ہائے متحدہ امریکہ کو قانون پسند امریکیوں کی پناہ گاہ ہونا چاہیے، غیر ملکی مجرموں کے لیے نہیں۔ میری انتظامیہ نے امریکہ کی جنوبی سرحد کو محفوظ کرنے کے لیے غیر معمولی اقدامات کیے ہیں۔ میری انتظامیہ قومی سلامتی کا سختی کے ساتھ دفاع کررہی ہے۔ امریکیوں کی زندگی کا تحفظ کرنے کے ساتھ ہم مشرق وسطیٰ میں امریکہ کی جنگیں ختم کرنے کے لیے بھی کام کررہے ہیں۔

from امریکہ - وائس آف امریکہ https://ift.tt/2S1rV54

Related Posts

0 Response to "مشرق وسطیٰ میں امریکہ کی جنگیں ختم کریں گے، صدر ٹرمپ"

ads

ads 2

Iklan Tengah Artikel 2

ads 3