
پاکستان، آسٹریلیا کے خلاف ٹاس ہار گیا، بارش کے باعث میچ رک گیا
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سڈنی میں پہلا ٹی 20 میچ کھیلا جارہا ہے۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز ہوچکا ہے۔ پاکستان اب تک 12 اعشاریہ 3 اوورز میں تین وکٹ کے نقصان پر 88 رنز بناچکا ہے۔ پاکستانی کپتان بابر اعظم 43 اور آصف علی 10 رنز پر کھیل رہے ہیں۔ تاہم اسی دوران تیز بارش کے باعث میچ روک دیا گیا۔ بارش تھمنے کا انتظار کیا جارہا ہے جیسے ہی بارش روکی میچ دوبارہ شروع ہوجائے گا۔ پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا لیکن فخر زمان پہلی ہی بال کھیل کر صفر پر آؤٹ ہوگئے۔ انہیں اسٹارک کی بال پر اسمتھ نے کیچ کیا۔ دس کے مجموعی اسکور پر سہیل حارث بھی صرف 4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ انہیں رچرڈ سن کی بال پر اسمتھ نے ہی کیچ کیا۔ محمد رضوان نے اچھی پرفارمنس دیتے ہوئے بیٹنگ کا آغاز کیا لیکن وہ 33 بالز پر 31 رنز سے آگے اسکور نہ کرسکے۔ انہیں ایشٹون اگر نے کیومنز کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ بابر اعظم اوپننگ کرنے آئے تھے اور انہوں نے اپنی ذمے دار کو کسی حد تک نبھایا۔ وہ باقی کھلاڑیوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے میں کامیاب رہے۔ پاکستانی ٹیم کی قیادت بابراعظم کررہے ہیں جب کہ ایرون فنچ آسٹریلیا کے کپتان ہیں۔ ٹاس ہونے کے فوری بعد بھی سڈنی میں تیز بارش شروع ہوگئی تھی تاہم کچھ دیرجاری رہنے کے بعد بارش بند ہوئی تو میچ مقررہ وقت پر شروع ہوگیا۔ آسٹریلیا کے محکمہ موسمیات نے آج شہر میں تیز بارش اور طوفان کی پیش گوئی کی ہے جس سے میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ پاکستانی ٹیم : بابر اعظم، فخر زمان، حارث سہیل، ، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، آصف علی، افتخار احمد، عماد وسیم، امام الحق، وہاب ریاض، شاداب خان، محمد عامر، محمد عرفان شامل ہیں۔ آسٹریلین ٹیم: ایرون فنچ، ڈیوڈ وارنر، اسٹیو اسمتھ، بین میک ڈرموٹ، ایشٹون ٹرنر، ایلکس کیری، ایشٹون اگر، پٹ کیومنز، مچل اسٹارک، کین رچرڈسن اور آدم زمپا۔
from کھیل - وائس آف امریکہ https://ift.tt/2NDLU6n
from کھیل - وائس آف امریکہ https://ift.tt/2NDLU6n
0 Response to "پاکستان، آسٹریلیا کے خلاف ٹاس ہار گیا، بارش کے باعث میچ رک گیا"
Post a Comment