
دوسرا ٹی 20: آسٹریلیا کو جیت کے لیے 151 رنز کا ہدف
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 150 رنز بناکر آسٹریلیا کو 151 رنز کا ہدف دیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ اسکور افتخار احمد نے کیا۔ انہوں نے 5 چوکوں اور 3 چھکوں کے ساتھ 62 رنز بنائے اور آخر تک ناقابل شکست رہے۔ دوسرا بڑا اسکور بابر اعظم نے کیا۔ انہوں نے 50 رنز بنائے جب کہ وہاب ریاض کوئی رن بنائے بغیر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے آج میدان میں اتاری جانے والی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی بلکہ یہ وہی ٹیم ہے جس نے پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا تھا تاہم وہ بارش کی نذر ہوکر بے نتیجہ ختم ہوگیا تھا۔ پاکستان کی اننگز کا آغاز بابر اعظم اور فخرزمان نے کیا اور پہلے اوور میں بغیر کسی نقصان کے 3 رنز بنائے۔ فخر زمان نے 2 اور بابر اعظم ایک رنز پر کھیل رہے تھے۔ پاکستان کو پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب فخر زمان 22 رنز کے مجموعی اسکور صرف 2 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ انہیں کیومنز کی بال پر ڈیوڈ وارنر نے کیچ کیا۔ فخر زمان کے بعد حارث سہیل کریز پر پہنچے لیکن رچرڈ سن نے انہیں چھ رنز سے زیادہ اسکور کرنے کا موقع نہیں دیا اور انہیں اپنی ہی بال پر کیچ کرلیا۔ یوں اننگز کے آغاز پر ہی آسٹریلوی بالرز کے خلاف گرین شرٹس کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار ہوتی نظر آئی۔ چوتھے کھلاڑی کے طور پر محمد رضوان کریز پر آئے۔ انہوں نے 16 بالوں پر 14 رنز اسکور کیے ہی تھے کہ ایشٹون اگر نے انہیں کیری کے ہاتھوں کیچ کرادیا۔ ان کے بعد آصف علی بیٹنگ کرنے آئے لیکن اگر نے انہیں بھی صرف 4 رنز پر کیچ کردیا۔ یوں آصف علی کی شکل میں پاکستان کی چوتھی وکٹ گری۔ پانچویں وکٹ بابر اعظم کی گری۔ وہ 50 کے اسکور پر رن آؤٹ ہوئے۔ ان کے بعد افتخار احمد آئے جنہوں نے تیز رفتاری سے رنز بنانا شروع کئے اور پے در پے باونڈریز لگائیں لیکن اس دوران ان کے دوسرے اینڈ پر بیٹنگ کرنے والے عماد وسیم 11 کے اسکور پر رن آؤٹ ہوگئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایشٹون اگر نے دو اور رچرڈسن اور کیومنز نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ واضح رہے کہ پاکستان کو ٹی 20 کی عالمی رینکنگ میں اپنی پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے یہ سیریز جیتنا لازمی ہے۔ پاکستانی ٹیم : بابراعظم، فخر زمان، حارث سہیل، ، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، آصف علی، افتخار احمد، عماد وسیم، امام الحق، وہاب ریاض، شاداب خان، محمد عامر، محمد عرفان۔ آسٹریلین ٹیم: ایرون فنچ، ڈیوڈ وارنر، اسٹیو اسمتھ، بین میک ڈرموٹ، ایشٹون ٹرنر، ایلکس کیری، ایشٹون اگر، پٹ کیومنز، مچل اسٹارک، کین رچرڈسن اور آدم زمپا۔
from کھیل - وائس آف امریکہ https://ift.tt/2CpSaJT
from کھیل - وائس آف امریکہ https://ift.tt/2CpSaJT
0 Response to "دوسرا ٹی 20: آسٹریلیا کو جیت کے لیے 151 رنز کا ہدف"
Post a Comment