-->
صدر ٹرمپ کا مذاکرات منسوخ کرنے کا فیصلہ بالکل درست ہے، پومپیو

صدر ٹرمپ کا مذاکرات منسوخ کرنے کا فیصلہ بالکل درست ہے، پومپیو

امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے کیمپ ڈیوڈ میں ہونے والے طالبان رہنماؤں سے خفیہ مذاکرات منسوخ کرنے سے متعلق درست فیصلہ کیا ہے کیونکہ طالبان تنظیم افغانستان میں حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔ وزیر خارجہ پومپیو نے سی این این اور این بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے کہ طالبان کو امریکی صدر سے ملاقات کا موقع دیا جائے، ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ وہ افغانستان میں تشدد اور دہشت گردی ختم کرنے سے متعلق اپنے وعدوں کی کس حد تک پاسداری کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ سے اتوار کے روز کیمپ ڈیوڈ میں طالبان رہنماؤں اور افغان صدر اشرف غنی سے الگ الگ ملاقاتیں ہونا تھیں اور یہ اس شرط پر طے کی گئی تھیں کہ ان ملاقاتوں سے افغانستان میں 18 سال سے جاری امریکی کردار کے حوالے سے امریکی مفادات کو فروغ حاصل ہو گا۔ امریکہ اور طالبان کے مزاکرات کاروں کے درمیان بات چیت کا سلسلہ لگ بھگ ایک سال سے جاری تھا اور امریکہ کے اعلیٰ ترین مذاکرات کار زلمے خلیل زاد نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ دونوں فریقین کے درمیان سمجھوتے کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے اور اگر صدر ٹرمپ اس مسودے کی منظوری دے دیتے ہیں تو امریکہ افغانستان کے پانچ فوجی اڈوں سے 5,000 امریکی فوجیوں کو اگلے 135 دن میں واپس بلا لے گا۔ تاہم پومپیو کا کہنا تھا کہ زلمے خلیل زاد کو واپس بلا لیا گیا ہے۔ ادھر طالبان ترجمان سہیل شاہین نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے، ’’ہم نے گذشتہ دنوں امریکی مذاکرات کاروں کے ساتھ ایک سمجھوتا طے کر لیا تھا۔ دونوں فرقین اس سمجھوتے سے مطمئن تھے۔ اس بارے میں صدر ٹرمپ کی ٹویٹس ناقابل یقین ہیں جن سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔‘‘ امریکہ کے معروف تھنک ٹینک ’ولسن سینٹر‘ سے وابستہ تجزیہ کار مائیکل کوگل مین کا کہنا ہے، ’’صدر ٹرمپ کی ٹویٹ کی ایک ممکنہ وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ وہ ان مذاکرات سے نکلنے کا بہانہ ڈھونڈ رہے تھے۔ انہیں یہ بہانہ مل گیا ہے اور وہ طالبان کی پوزیشن کمزور کرنا چاہتے ہیں تاکہ مستقبل میں ہونے والے مذاکرات میں امریکی نمائندوں کو بہتر سودے بازی کو موقع مل سکے۔‘‘ کنیٹی کٹ سے سنیٹر کرس مرفی نے ٹویٹ کیا، ’’غنی اور طالبان لیڈروں کو کیمپ ڈیوڈ بلانے کا آخر کیا مقصد تھا؟ اس سمجھوتے پر افغانستان میں دستخط کرنے کے بجائے امریکہ میں دستخط کرنے کی کیا تک تھی؟  

from امریکہ - وائس آف امریکہ https://ift.tt/2N4EFqf

Related Posts

0 Response to "صدر ٹرمپ کا مذاکرات منسوخ کرنے کا فیصلہ بالکل درست ہے، پومپیو"

ads

ads 2

Iklan Tengah Artikel 2

ads 3