-->
جنگ بندی لائن پر گولہ باری کا تبادلہ، خاتون سمیت دو افراد ہلاک

جنگ بندی لائن پر گولہ باری کا تبادلہ، خاتون سمیت دو افراد ہلاک

پاکستان اور بھارت کی افواج کے درمیان کشمیر کو دونوں ملکوں کے درمیان تقسیم کرنے والی جنگ بندی لائن پر گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔ یہ واقعہ کوٹلی ڈسٹرکٹ کے نکیال سیکٹر میں پیش آیا۔ نکیال کے اسسٹنٹ کمشنر راجہ طارق نے بتایا کہ اتوار کی سہ پہر پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے جنوبی ضلع کوٹلی کے نکیال سیکٹر کے سرحدی گاؤں دیریڑی میں ایک گھر پر گولہ لگنے سے ایک ساٹھ سالہ خاتون سلامت بی بی موت کا شکار ہو گئی جبکہ ایک پندرہ سالہ نوجوان زخمی ہوا جو ہسپتال جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔ ایک زخمی خاتون کو ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ گولہ باری کے باعث لوگ خوف و ہراس کا شکار ہو گئے اور محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے۔ مقامی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ گولہ باری سہ پہر تین بجے شروع ہوئی جو شام ساڑھے چھ بجے تک جاری رہی۔ وزیر اعظم عمران خان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کے بعد متنازعہ کشمیر میں پاکستان اور بھارت کی افواج کے درمیان اتوار کے روز پہلی بار گولہ باری کا تبادلہ ہوا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی اقوام متحدہ میں کی جانے والی تقریر کی حمایت میں اتوار کے روز بھی دارالحکومت مظفرآباد میں ریلی نکالی گئی۔

from جنوبی ایشیا - وائس آف امریکہ https://ift.tt/2okgRU0

Related Posts

0 Response to "جنگ بندی لائن پر گولہ باری کا تبادلہ، خاتون سمیت دو افراد ہلاک"

ads

ads 2

Iklan Tengah Artikel 2

ads 3