-->
مرتضیٰ مشرفی زخمی، سری لنکا سریز نہیں کھیل سکیں گے

مرتضیٰ مشرفی زخمی، سری لنکا سریز نہیں کھیل سکیں گے

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان مشرفی مرتضیٰ زخمی ہونے کے باعث سری لنکا سے ہونے والے پہلے ایک روزہ میچ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے میچ میں ان کی شمولیت کے امکانات رد کردیئے ہیں۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ مرتضیٰ کو ٹھیک ہونے میں ایک ماہ کا وقت درکار ہوگا۔  برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق فاسٹ بالر مرتضیٰ مشرف ڈھاکہ کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں دورے سے قبل جمعے کو ہونے والی فائنل نیٹ پریکس کے دوران زخمی ہوئے گئے جبکہ ٹیم کو ہفتہ کے روز سری لنکا روانہ ہونا تھا۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے فزیشن ڈاکٹر چوہدری کا کہنا ہے کہ مرتضیٰ کے دائیں پیر میں چوٹ لگی ہے جس کے سبب وہ ٹھیک سے چل نہیں پا رہے۔ انہیں صحت یاب ہونے میں تین سے چار ہفتے لگیں گے۔ ان کی غیر موجودگی میں ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین تمیم اقبال تین میچوں پر مشتمل ایک روزہ سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔ سیریز 26 جولائی سے کولمبو میں شروع ہوگی۔    

from کھیل - وائس آف امریکہ https://ift.tt/2GlCGsC

Related Posts

0 Response to "مرتضیٰ مشرفی زخمی، سری لنکا سریز نہیں کھیل سکیں گے"

ads

ads 2

Iklan Tengah Artikel 2

ads 3