
بھارت اور نیوزی لینڈ میچ میں بارش کے باعث تاخیر
ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا 18 واں میچ آج بھارت اور نیوزی لینڈکے درمیان ناٹنگھم کے ٹرینٹ برج گراؤنڈ میںکھیلا جائے گاتاہم بارش کی وجہ سے میچ تاخیر کا شکار ہے اور ٹاس بھی ابھی تک نہیں ہوا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے کھیلا جانا تھا ۔ ایونٹ میں اب تک دونوں ٹیمیں ناقابل شکست ہیں، ویرات کوہلی کی قیادت میں بھارتی ٹیم 2 اور کین ولیمسن کی قیادت کی کیویز ٹیم 3 میچز میں کامیابی حاصل کرچکی ہے۔ پوائنٹس ٹیبل نیوزی لینڈ 6 پوائنٹس کے ہمراہ سرفہرست اور بھارت 4 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ گو کہ ابھی تک دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا اعلان نہیں ہوا ہے لیکن بھارت کی ٹیم میں جو کھلاڑی اب تک کھیلتے رہے ہیں ان میں روہت شرما، ویرات کوہلی، ہاردک پانڈیا کے ایل راہل، دنیش کارتھک، مہندرا سنگھ دھونی، کیدر جادیو، بھونیشور کمار، کلدیپ یادیو، یزوندرا چاہل اور جیسپرت بھمراہ ۔ اسی طرح نیوزی لینڈ کی ٹیم میں یہ کھلاڑی شامل ہوسکتے ہیں :کیویز ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں میں مارٹنگ گپٹل، کولن منرو، کپتان کین ولیمسن، روس ٹیلر، ٹام لیتھم، جیمس نیشام، کولن ڈی گرینڈہوم، مچل سینٹنر، میٹ ہینری، لوکیس فرگوسن اور ٹرینٹ بولٹ ۔
from کھیل - وائس آف امریکہ http://bit.ly/2wMIgiz
from کھیل - وائس آف امریکہ http://bit.ly/2wMIgiz
0 Response to "بھارت اور نیوزی لینڈ میچ میں بارش کے باعث تاخیر"
Post a Comment