-->
انگلینڈ کا بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

انگلینڈ کا بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

کرکٹ ورلڈ کپ کے اہم میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ میچ پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے، اگر بھارت نے اس میچ میں انگلینڈ کو شکست دے دی تو پاکستان کے سیمی فائنل تک پہنچنے کے امکانات مزید روشن ہو جائیں گے۔ انگلینڈ اسکواڈ: جونی بیرسٹو، جیسن روئے، جو روٹ، ائن مورگن، بین سٹوکس، جوس بٹلر، کرس ووکس، لیم پلنکٹ، عادل رشید، جوفرا آرچر، مارک ووڈ۔ بھارت اسکواڈ: روہت شرما، کے راہول، ویرات کوہلی، کیدھر یادیو، مہندرا سنگھ دھونی، پینٹ، ہاردک پانڈیا، کلدیپ یادیو، محمد شامی، چاہل۔ کرکٹ ماہرین کے مطابق برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ کی وکٹ اسپنرز کے لیے انتہائی سازگار ہے، جبکہ بھارت کے پاس بہترین اسپنرز موجود ہیں۔ اس سے قبل انگلینڈ دو ایشیائی ٹیموں سے میچ ہار چکا ہے، انگلینڈ کو پاکستان اور سری لنکا نے شکست دی تھی۔  

from کھیل - وائس آف امریکہ https://ift.tt/2ZVAwqU

Related Posts

0 Response to "انگلینڈ کا بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ"

ads

ads 2

Iklan Tengah Artikel 2

ads 3