
جنوبی افریقہ کی 127 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری
ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا 21 واں اور آج کا دوسرا میچ افغانستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کارڈف میں کھیلا جارہا ہے تاہم بارش نے میچ کو بری طرح متاثر کیا اور میچ کو 48 اوورز تک محدود کرنا پڑا۔ جنوبی افریقہ نے میچ کے آغاز پر ٹاس جیت کر پہلے افغانستان کو بیٹنگ کا موقع دیا تھا جس کے تحت افغانستان نے 125 رنز بنائے لیکن بارش سے متاثر ہونے کی صورت میں اپنائے جانے والے طریقہ کار کے تحت جنوبی افریقہ کو یہ میچ جیتنے کے لئے 48 اوورز میں 127 رنز کا ہدف حاصل کرنا ہوگا۔ 127رنز کے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے جنوبی افریقہ کے اوپنرز ہاشم آملہ اور ڈی کوک نے اننگز کا آغاز کیا۔ افغانستان 125 رنز بناکر آؤٹ : افغان کھلاڑی حضرت اللہ زازئی 22، نور علی زدان 32، رحمت شاہ 6، حشمت اللہ شاہدی 8، اصفرافغان صفر، محمد نبی ایک، اکرام علی خیل 9، گلبدین نائب 5، راشد خان 35، حامد حسن صفر اور آفتاب عالم بھی صفر پر آؤٹ ہوئے۔ جنوبی افریقی کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جب کہ افغانستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ ٹیم میں اصغرافغان کو شامل کیا گیا ہے۔ پوائنٹس ٹیبل : جنوبی افریقہ اب تک چار میچز کھیل چکا ہے جس میں سے3 میں اسے شکست ہوئی اور میچ بارش کی نذر ہو گیاتھااس لئے اس کا ایک پوائنٹ ہے ۔ وہ نویں نمبر پر ہے تاہم افغانستان کی جھولی میں ابھی تک ایک بھی پوائنٹ نہیں۔
from کھیل - وائس آف امریکہ http://bit.ly/2wVvLky
from کھیل - وائس آف امریکہ http://bit.ly/2wVvLky
0 Response to "جنوبی افریقہ کی 127 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری"
Post a Comment