
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کراچی کنگز کوپہلے بیٹنگ کی دعوت
پاکستان سپر لیگ کے 28ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس لئے کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کرنے کا موقع ملا ہے۔ کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد کے مطابق انہوں نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے جبکہ کراچی کنگز نے دوتبدیلیاں کی ہیں۔ کوئٹہ کی ٹیم میں اعظم خان کی جگہ انور علی کو لیا گیا ہے۔ کراچی کنگز اس میچ کو جیتی ہے تو اس کے پوائنٹس آٹھ سے بڑھ کر دس ہوجائیں گے اور وہ پلے آف مرحلے کے لئے کوالیفائی کرجائے گی ۔ کوئٹہ اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے تاہم اگر کراچی کنگز،پشاور زلمی سے رن ریٹ بہتر کرلے اور اسے شکست دینے میں بھی کامیاب ہوجائے تو اس کی پوزیشنپشاور زلمی سے بھی بہتر ہوجائے گی۔ کراچی کو، کولن انگرام سے بڑی امیدیں ہیں ۔ انگرام سب سے لمبی 127رنز کی اننگز کھیل چکے ہیں۔ اسی اننگز کی بدولت وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایک میچ ہرا بھی چکی ہے ۔ انگرام کے بعد جو بڑے کھلاڑی کراچی ٹیم میں شامل ہیں ان میں بابراعظم ، لیام لیونگسٹن ،محمد عامر، عثمان خان شنواری اور ایرون سمرز شامل ہیں۔ اس کےمقابلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پاس شین واٹسن، رلی روسو، عمراکمل اور احمد شہزاد جیسے بیٹسمین اور سہیل تنویر، فواد احمد ، محمد نواز اور محمد حسنین جیسے بالرز کی خدمات حاصل ہیں۔
from کھیل - وائس آف امریکہ https://ift.tt/2F2PST3
from کھیل - وائس آف امریکہ https://ift.tt/2F2PST3
0 Response to "کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کراچی کنگز کوپہلے بیٹنگ کی دعوت"
Post a Comment