
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان سپر لیگ 2019ء میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ حالیہ سیزن میں دونوں ٹیمیں پہلی مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔ کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد نے پچ کو بیٹنگ کے لئے اچھا قرار دیا تو ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک نے کہا کہ ٹاس جیت کر ہم بھی فیلڈنگ کرتے۔ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز شین واٹسن، احسن علی، ریلی روسوؤ، عمر اکمل، ڈیوائن اسمتھ، سرفراز احمد، محمد نواز، غلام مدثر، سہیل تنویر ، محمد عرفان جونیئر اور فواد احمد۔ ٹیم ملتان سلطانز شان مسعود، جیمس ونسے،لاری ایونس، شعیب ملک، ڈین کرسچین، آندر رسل، شاہد آفریدی،شکیل انصار،نعمان علی، علی شفیق اور محمد عرفان۔ پوائنٹس ٹیبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے،اس نے پہلے میچ میں پشاور زلمی کو 6 وکٹوں جبکہ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7 وکٹوں سےہرایا تھا، یوں اس کے 4 پوائنٹس ہیں۔ ملتان سلطانز نے بھی دو میچ کھیلے ہیں، ایک میچ کراچی کنگز سے 7رنز سے ہارا جبکہ دوسرےمیچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر دو پوائنٹس حاصل کیے تھے۔
from کھیل - وائس آف امریکہ https://ift.tt/2BKbj9n
from کھیل - وائس آف امریکہ https://ift.tt/2BKbj9n
0 Response to "کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت"
Post a Comment