
لاہور قلندر اور کراچی کنگز کے درمیان میچ شروع
پاکستان سپرلیگ سیزن فور کا پانچواں اور آج کا دوسرا میچ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں جاری ہے ۔کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرزکو پہلے بیٹنگ کرنے کا موقع دیا ہے ۔ کراچی کنگز نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی مگر لاہور قلندرز کی ٹیم ایک تبدیلی کے ساتھ میدان میں اتری ہے ۔ کراچی ٹیم میں شامل ہیں: لیونگ اسٹون، بابر اعظم، انگرام، عماد وسیم، سکندر رضا، بوپرا، رضوان ، سہیل خان، محمد عامر ، عثمان شنواری اور عمر خان ۔ لاہور قلندرز کی ٹیم فخر زمان، سہیل اختر، ڈویلیئر، ڈیوچ، برینڈن ٹیلر، محمد حفیظ ، ،ہارڈس ولجوئن، یاسر شاہ، شاہین شاہ آفریدی، حارث روف اور راحت علی۔ فخر زمان اور سہیل اختر نے اننگز کا آغاز کیا۔ سہیل اختر نے چوکے اور فخر زمان نے ایک رنز بناکر اپنا اپنا رنز بنانے کا کھاتا کھولا۔ دوسری جانب عماد وسیم نے پہلا اوور کرایا۔ دوسرے اوور کے لئے محمد عامر کو بلایا گیا۔ پوائنٹس ٹیبل پر دونوں ٹیموں کی پوزیشن لاہور قلندرز نے رواں ایونٹ کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے میچ کھیلا تھا تاہم اسے پانچ وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اس کے پاس ابھی تک کوئی پوائنٹ نہیں ۔ ایونٹ کے دوسرے دن کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 7 رنز سے شکست دی تھی جس کے سبب اس کے پاس دو پوائنٹس موجود ہیں۔
from کھیل - وائس آف امریکہ http://bit.ly/2GuOXwy
from کھیل - وائس آف امریکہ http://bit.ly/2GuOXwy
0 Response to "لاہور قلندر اور کراچی کنگز کے درمیان میچ شروع"
Post a Comment