
لاہور کی کراچی کنگز کے خلاف پہلی وکٹ گر گئی
کراچی کنگز نے پی ایس ایل ایونٹ کے 20 ویں میچ میں لاہور کے خلاف ٹاس جیت لیا ہے لیکن لاہور کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ پی ایس ایل کی تقریباً ٹیموں نے اب تک یہی کیا ہے کہ ٹاس جیت کر مخالف ٹیم کو پہلے بیٹنگ کرنے کا موقع دیا ہے۔ آج بھی اس ’روایت‘ کو دہرایا گیا ہے۔ لیکن لاہور کی ٹیم کو پہلے ہی اوور میں پہلا دھچکا اس وقت لگا جب عماد وسیم نے پہلے ہی اوور میں گوہر علی کو چار رنز پر آؤٹ کردیا جبکہ پہلے اوور میں مجموعی طورپر دس رنز بنے تھے۔ گوہر علی کے ساتھ اننگز کی شروعات کرنے والے فخر زمان اور گوہر علی کی جگہ لینے والے بیٹسمین حارث سہیل نے دو اوورز کے اختتام پر 16 رنز بنالئے تھے۔ ان میں فخر زمان کے دس اور حارث کے دو رنز شامل ہیں۔
from کھیل - وائس آف امریکہ https://ift.tt/2NAg4qu
from کھیل - وائس آف امریکہ https://ift.tt/2NAg4qu
0 Response to "لاہور کی کراچی کنگز کے خلاف پہلی وکٹ گر گئی"
Post a Comment