-->
ملتان سلطان کی ٹاس جیت کر اسلام آباد کو بیٹنگ کی دعوت

ملتان سلطان کی ٹاس جیت کر اسلام آباد کو بیٹنگ کی دعوت

پی ایس ایل سیزن فور کے تیسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے جس کے تحت دبئی میں ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جارہا ہے۔ ملتان سلطان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے اسلام آباد کو پہلے بیںٹنگ کی دعوت دی ہے۔ ملتان سلطانز نے اپنی ٹیم میں آج کے میچ کے لئے دو تبدیلیاں  کرتے ہوئے حماد اعظم اور کرس گرین کی جگہ نعمان اور ایونز کو ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔ دونوں ٹیمیں اب تک 5، 5 میچز کھیل چکی ہیں۔ ان میں سے اسلام آباد یونائیٹڈ نے 3 میچز جیت کر 6 پوائنٹس حاصل کیے ہیں یعنی اس نے تین میچز جیتے ہیں۔ اس کے مقابلے مں ملتان سلطانز صرف ایک میچ جیت سکی ہے اور اُس کے دو پوائنٹس ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع انجری کے باعث ٹیم میں شامل نہیں۔ ان کی جگہ نوجوان آل راؤنڈر شاداب خان ٹیم کی قیادت کرررہے ہیں۔  

from کھیل - وائس آف امریکہ https://ift.tt/2T0GnvX

Related Posts

0 Response to "ملتان سلطان کی ٹاس جیت کر اسلام آباد کو بیٹنگ کی دعوت"

ads

ads 2

Iklan Tengah Artikel 2

ads 3