
پی ایس ایل فور کا افتتاحی میچ، لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری
’پاکستان سپر لیگ ‘ ایونٹ کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہوگیا ہے ۔ اسلام آباد یونائٹیڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے لہذا لاہور قلندر ز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کررہی ہے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور سہیل اختر نے کیاجبکہ اسلام آباد یونائٹیڈ کے کپتان محمد سمیع نے پہلا اوور خود کرایا۔ دس اوورز کے اختتام تک لاہور قلندر ز کا اسکور بغیر کسی نقصان کے 94رنز تھا۔ فخر زمان51اور سہیل اختر 35 رنز پر کھیل رہے تھے۔ دونوں اوپنر نے محدود اوورز کے میچ کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے جارحانہ انداز اپنایا اور تیز رفتاری سے رنز بنائے ۔ ان میں پے در پےلگنے والے چھکے اور چوکےشامل تھے ۔اس دوران فخر زمان نصف سنچری کرنے میں بھی کامیاب ہوگئے۔ ادھر اسلام آباد یونائٹیڈ کی طرف سے پانچ بالرز استعمال ہوئے ۔ محمد سمیع ، سمت پاٹل، وقاص مقصد، شاداب خان اور فہیم اشرف۔ اسلام آباد یونائیٹڈکی ٹیم میں شامل کھلاڑی : محمد سمیع(کپتان)، لیوک رونکی، کیمرون ڈیلپورٹ، شاداب خان، فہیم اشرف، آصف علی، سمت پٹیل،حسین طلعت، فلپس سالٹ ، وقاص مقصود اور رضوان حسین ۔ لاہور قلندرز کی ٹیم : محمد حفیظ(کپتان)، فخر زمان ،اے بی ڈی ویلیئرز ،کارلوس بریتھ ویٹ، برینڈن ٹیلر، حارث روف ، راحت علی ، شاہین شاہ آفریدی، یاسر شاہ،سہیل اختر اور اینتون ڈیوڈ ویز۔
from کھیل - وائس آف امریکہ http://bit.ly/2UZ8xUO
from کھیل - وائس آف امریکہ http://bit.ly/2UZ8xUO
0 Response to "پی ایس ایل فور کا افتتاحی میچ، لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری"
Post a Comment