-->
آسٹریلیا کا اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار ، رپورٹس

آسٹریلیا کا اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار ، رپورٹس

آسٹریلیا نے مارچ میں ہونے والی ون ڈے سیریز کھیلنے کے لئے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا ہے ۔ اس بات کا دعویٰ آسٹریلیا کی بعض میڈیا اطلاعات میں کیا گیا ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیاکو ون ڈے سیریز کے دو میچز پاکستان اور باقی تین متحدہ عرب امارات میں کھیلنے کی تجویز دی تھی لیکن میڈیا رپورٹس میں کہاجارہا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا نے سیکورٹی کے پیش نظر ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کرتے ہوئے تمام میچز متحدہ عرب امارات میں ہی کھیلنے پر رضامندی ظاہر کی ہے ۔ ان رپورٹس کے سامنے آنے کے باوجود پی سی بی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بورڈ نےکرکٹ آسٹریلیا کو 7جنوری کو ایک خط لکھا تھاکہ وہ اپنی سیکورٹی ٹیم کو جائزے کی غرض سے پاکستان بھیجے ۔بورڈ کو کرکٹ آسٹریلیا کے جواب کا انتظار ہے، جب تک کرکٹ آسٹریلیا کا باقاعدہ جواب نہیں آجاتا  دورےکے امکانات موجود ہیں۔ آسٹریلیا انکاری کیوں؟ سن2009 میں لاہور میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر دہشت گرد حملے کے بعد سے غیر ملکی ٹیمیں پاکستانی سرزمین پرکھیلنے سے گریز کرتی رہی ہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا نے اپنےفیصلے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال دورہ ممکن نہیں، مستقبل میں پاکستان آکر کھیل سکیں گے۔ آسٹریلیا کی جانب سےانکار کے بعد پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تمام پانچ ون ڈے میچ اب متحدہ عرب امارات ہی میں ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ آسٹریلیا کے دوران 2 ون ڈے کراچی میں کھیلنے کی تجویز دی تھی جب کہ سیریز کے باقی میچ متحدہ عرب امارات میں ہونا تھے۔ آسٹریلیا سے قبل نیوزی لینڈبھی اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے منع کرچکا ہے لیکن ویسٹ انڈیز ، زمبابوے، سری لنکا اور ورلڈ لیون کی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کرچکی ہیں ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوششیں پاکستان کرکٹ بورڈ مسلسل اس کوشش میں رہا ہے کہ غیر ممالک کی ٹیموں کا اعتماد بحال ہو اور وہ پاکستان کا دورہ کریں ۔ انہی کوششوں کے ضمن میں ملک میں اب تک دو مرتبہ پاکستان سپرلیگ کے میچز لاہور اور کراچی میں ہوچکے ہیںجبکہ اگلے ماہ چوتھا پی ایس ایل ہونے جارہا ہے جس میں پہلے بھی کئی نامور غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آکر کھیل چکے ہیں جبکہ چوتھے سیزن میں پہلے آنے والے کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ کئی بڑے غیر ملکی کھلاڑیوں نے بھی پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی ریسلرز اور فٹ بالرز کی پاکستان آمد یہی نہیں بلکہ غیر ملکی کرکٹ کھلاڑیوں کے علاوہ حالیہ سالوں، مہینوں ۔۔یہاں تک کے ہفتوں کے دوران بھی کئی غیر ملکی فٹ بالرز اور ریسلرز پاکستان آچکے ہیں۔ پرتگال کے لوئس فیگو اور برازیل کے نامور فٹ بالر کاکا نے تو گزشتہ ہفتے ہیں پاکستان کا دورہ کیا ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے اپریل میں دوبارہ آکر یہاں میچز کھیلنے کا بھی اعلان کیا ہے ۔

from کھیل - وائس آف امریکہ http://bit.ly/2M6bgsc

Related Posts

0 Response to "آسٹریلیا کا اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار ، رپورٹس"

ads

ads 2

Iklan Tengah Artikel 2

ads 3