-->
افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان مذاکرات، پاکستان کا خیر مقدم

افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان مذاکرات، پاکستان کا خیر مقدم

افغانستان میں قیام امن کے لیے امریکہ اور طالبان کے نمائندوں کے درمیان بات چیت متحدہ عرب میں ہورہی ہے۔ پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے پیر کو ٹوئٹر پر ایک مختصر بیان میں اس بات چیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی برداری اور دیگر فریقین کے ساتھ افغانستان میں امن و مصالحت کے پر پرعزم ہے۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان فیصل نے کہا کہ یہ مذاکرات متحدہ عرب امارت میں ہورہے ہیں اور پاکستان یہ توقع کرتا ہے کہ ان مذاکرات سے افغانستان میں قتل و غارت کا خاتمہ ہو گا اور خطے میں امن آئے گا۔ دوسری طرر خبررساں ادارے ایسوسی ایٹد پریس نے طالبان کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکہ کے ساتھ آج (پیر کو ) دبئی میں ہونے والی ملاقات میں طالبان کے علاوہ سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے نمائندے بھی شریک ہوں گے تاہم پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے اپنی ٹویٹ میں اس پر مزید تفصیل فراہم نہیں کی ہے۔ طالبان کے ترجمان ذبیع اللہ مجاہد نے مزید تفصیل بیان نہیں کی ہے۔ افغانستان کے سرکاری خبررساے ادارے کے ڈائریکٹر نے بھی اس اجلاس کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے اپنے ْٹوئٹر پر کہا ہے کہ ’پاکستان کی کوششوں سے امریکہ اور طالبان‘ کے مذکرات سے پہلے امریکہ، افغانستان ، پاکستان، اور متحدہ عرب امارات کے عہدیدار وں نے اتوار کو ملاقات کی ہے۔ امریکہ کے محکمہ خارجہ نے قبل ازیں ہونے والے بات چیت کی نا تو تصدیق کی ہے نا ہی ان کا انکار کیا ہے تاہم امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمت زلمے خلیل زاد نے افغان تنازع کے حل کے لیے مختلف فریقوں سے بات چیت کی تھی۔ خلیل زاد  قطر کے دارالحکومت دوحا میں طالبان کے ساتھ دو بار ملاقا ت کر چکے ہیںج و اطلاعات کے مطابق ابتدائی بات چیت تھی جن کے بارے مین واشنگٹن اس توقع کا اظہار کر چکا ہے کہ یہ رابطے افغانستان میں قیام امن کے روڈ میپ کے لیے ٹھوس بات چیت کا پیش خیمہ بن سکتے ہیں۔ رواں ماہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم عمران خان کےنام لکھے گئے خط میں افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے پاکستان سے تعاون کی درخواست کی تھی۔ جس کے بعد خلیل زاد نے اسلام آباد دورہ کیا اور وزیراعظم عمران خان اور پاکستان فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی تھی۔ افغانستان میں قیام امن کی کوششوں کے سلسلے میں یہ مذاکرات ایک ایسے وقت ہور ہے ہیں جب چین پاکستان افغانستان کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں سرگرم ہے اسی سلسلے میں ہفتے کو کابل میں افغانستان، چین اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کا ایک سہ فریقی اجلاس کابل میں ہوا جس دوران چین نے اسلام آباد اور کابل کےمابین اعتماد کے فقدان کو دور کرنے کےعزم اظہار کیا ہے۔ چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے پاکستان اور افغانستان کے وزرائے خارجہ سے ملاقات میں افغانستان میں طالبان کے ساتھ بات چیت شروع کرنے کی کوششوں کی حمایت کا طریقہ کار وضح کرنے کے بار ے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

from جنوبی ایشیا - وائس آف امریکہ https://ift.tt/2EvJO6g

Related Posts

0 Response to "افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان مذاکرات، پاکستان کا خیر مقدم"

ads

ads 2

Iklan Tengah Artikel 2

ads 3