-->
امرتسر میں مذہبی تقریب میں دھماکہ، کم سے کم تین ہلاک

امرتسر میں مذہبی تقریب میں دھماکہ، کم سے کم تین ہلاک

بھارت کی ریاست پنجاب کے شہر امرتسر کے قریب ایک مذہبی تقریب کے دوران ہونے والے بم دھماکے میں کم سے کم تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور دس افراد زخمی ہیں۔ اتوار  کو ہونے والا یہ  بم دھماکہ ہنیڈ گرینڈ کے ذریعے کیا گیا۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار دو مسلح افراد نے ایک عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی جس میں ایک مذہبی روحانی گروہ کا اجلاس جاری تھا۔ مسلح افراد  گیٹ پر کھڑی خاتون پر بندوق تان کر اندر داخل ہوئے اور  وہاں موجود افراد پر ہینڈ گرینڈ پھینک کر فرار ہو گئے۔ امرتسر میں یہ حملہ ایک ایسے وقت پر ہوا ہے جب آئندہ ہفتے سکھوں کا اہم مذہبی تہوار ہے۔ اس واقعے کے بعد پولیس نے فوری طور پر اس کی تصدیق کرنے سے گریز کیا لیکن بعد میں تصدیق کر دی۔ ضلعے کے سینیئر پولیس افسر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ’تین افراد ہلاک ہوئے ہیں اور دس زخمی ہیں اور ہم ابھی مزید معلومات اکٹھی کر رہے ہیں۔‘ نارنکاری روحانی مذہبی گروہ کا بعض معاملات پر سکھوں سے اختلاف ہے۔ بھارتی پنجاب میں سکھوں کی اکثریت ہے اور ماضی میں بھی کئی مرتبہ یہاں مذہبی فسادات ہوئے ہیں۔

from جنوبی ایشیا - وائس آف امریکہ https://ift.tt/2QR5Wuw

Related Posts

0 Response to "امرتسر میں مذہبی تقریب میں دھماکہ، کم سے کم تین ہلاک"

ads

ads 2

Iklan Tengah Artikel 2

ads 3