-->
افغانستان میں ایک امریکی فوجی ہلاک

افغانستان میں ایک امریکی فوجی ہلاک

افغانستان کے جنوبی حصے میں ایک فوجی کارروائی کے دوران امریکی فوج کا ایک اہل کار ہلاک ہو گیا ہے۔ افغانستان میں موجود بین الاقوامی فورسز  نے کہا ہے کہ جمعرات کو ایک امریکی فوجی، ایک فوجی آپریشن کے دوران ہلاک ہو گیا۔ تاہم اس بارے میں کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی۔ پنٹاگان میں جمعرات کو نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے امریکی سینٹرل کمانڈ ہیڈکوارٹرز ٹمپا میں جنرل جوزف ووٹل نے، جو مشرق وسطیٰ  میں  فوجی کارروائیوں کی نگرانی کرتے ہیں، بتایا کہ اس ہلاکت کی وجہ مسلح کارروائی تھی۔ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ لڑائی کہاں ہوئی اور کس کے خلاف ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے فوجی کے خاندان کو آگاہ کیے جانے کے بعد اس بارے میں تفصیل جاری کی جائے گی۔ پنٹاگان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں 14000 امریکی فوجی موجود ہیں اور یہ اس سال ساتویں امریکی فوجی کی ہلاکت ہے۔

from جنوبی ایشیا - وائس آف امریکہ https://ift.tt/2O5lwFF

Related Posts

0 Response to "افغانستان میں ایک امریکی فوجی ہلاک"

ads

ads 2

Iklan Tengah Artikel 2

ads 3