-->
ضمنی انتخابات کے بعد نئی پارٹی پوزیشن

ضمنی انتخابات کے بعد نئی پارٹی پوزیشن

پاکستان کے الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کےلئے اتوار کو ہونے والے انتخابات کے بعد پارٹی پوزیشن جاری کردی ہے جس کے مطابق پی ٹی آئی پہلی اور مسلم لیگ دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی ۔ پی ٹی آئی نے 15،مسلم لیگ ن نے 11  پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ ق اور اے این پی نے دو، دو نشستیں حاصل کیں جبکہ3 آزاد امیدوار بھی الیکشن جیتنے میں کامیاب ہوئے۔ قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی 11 نشستوں میں سے مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی نے چار، چار نشستیں جیتیں، مسلم لیگ ق نے 2 اور متحدہ مجلس عمل کے حصے میں ایک نشست آئی۔ صوبائی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن پنجاب اسمبلی کی 13 میں سے 6نشستیں مسلم لیگ ن اور5 پی ٹی آئی نےجیتیں۔ 2 آزادا میدوار کامیاب ہوئے۔ خیبر پختونخوا کی 9 نشستوں میں سے 6 پی ٹی آئی ،2 اے این پی اور ایک نشست پرمسلم لیگ ن نے کامیابی حاصل کی ۔ سندھ اسمبلی کی دونوں نشستوںپی ایس 87ملیر کراچی اور پی ایس 30خیبر پور 5 پیپلز پارٹی نے جیتیں۔  بلوچستان اسمبلی دو نشستوں میں سے ایک بی این پی اور دوسری آزاد امیدوار نے جیتی۔

from پاکستان - وائس آف امریکہ https://ift.tt/2PxRMxz

Related Posts

0 Response to "ضمنی انتخابات کے بعد نئی پارٹی پوزیشن"

ads

ads 2

Iklan Tengah Artikel 2

ads 3