-->
صدر بائیڈن کی مارٹن لوتھر کنگ تعطیل پر سول لبرٹی پر مبنی انتخابی مہم

صدر بائیڈن کی مارٹن لوتھر کنگ تعطیل پر سول لبرٹی پر مبنی انتخابی مہم

ویب ڈیسک — یر کے روز امریکہ بھر میں مارٹن لوتھر کنگ جونئیر کی سالگرہ کا دن منایا گیا ۔ اس وفاقی تعطیل کے موقع پرشہری حقوق کے ممتاز مقتول راہنما کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے امریکہ بھر میں پریڈیں اور تقریبات ہوئیں۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے اس موقع پر فلاڈلفیا کے ایک فوڈ بینک ، فلابنڈینس میں والنٹئیر کیا جہاں انہوں نے عطیات کے ڈبوں میں سیب بھرے ،انہیں متحرک بیلٹ پر رکھا اور بھوک کے خلاف سر گرم امدادی ادارے کے کارکنوں کے ساتھ غیر رسمی بات چیت کی ۔ پنسلوانیا وہ ریاست ہے جسے ان کے مشیر ایسی ریاست سمجھتے ہیں جسے نومبر میں جیتنا انتہائی ضروری ہے ۔   امریکی نائب صدر کاملا ہیرس نے پیر کے روز ساؤتھ کیرولائنا میں قبل از وقت ووٹنگ کے موقع پر مارٹن لوتھر کنک جونئیر کی سالگرہ مناتے ہوئے شہری حقوق کی ممتاز شخصیت کی میراث کو اجاگر کیا۔ جس کا مقصد 2024 کے انتخابات میں سیاہ فام ووٹروں کو الیکشن میں حصہ لینے پر زور دینا تھا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے امریکیوں کو خبردار کیا کہ ان کی آزادی خطرے میں ہے ۔ ہیرس نے ملک کے سب سے پرانے شہری حقوق کے گروپ ، این اے اے سی پی ، کی ایک سالانہ تقریب میں شرکت کی جس میں ایک دعائیہ سروس اور کولمبیا میں ساؤتھ کیرولائنا ایوان نمائندگان کی جانب ایک مارچ شامل تھی ۔ انہوں نےڈیمو کریٹس کے اس مرکزی پیغام پر زور دیا کہ صدر جو بائیڈن اور ڈیمو کریٹس کو امریکیوں کے حقوق کو ری پبلکنز سے تحفظ فراہم کرنے میں مدد کے لیے ووٹروں کی ضرورت ہے ۔ ہیرس نے سپریم کورٹ کی جانب سے ، رو بمقابلہ ویڈ، کی منسوخی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں آزادی کو شدید خطرہ لاحق ہے ۔ انہوں نے کنگ کی آنجہانی بیوہ ، کوریٹا اسکاٹ کنگ کے اس بیان کا حوالہ دیا کہ،" آز ادی کبھی بھی جیتی نہیں جاتی ۔ آپ اسے ہر جنریشن میں کماتے ہیں اور جیتتے ہیں ۔" انہوں نے کہا کہ،" ووٹروںکو اب تیار ہو جانا چاہیے ، ہم نےآج جیسے وقت کے لیے جنم لیا تھا ، ہم لڑیں گے اور جب ہم لڑیں گے تو جیتیں گے ۔" ان کے خطاب سے قبل مظاہرین کا ایک گروپ ، جس میں شامل کچھ افراد نے فلسطینی پرچم لہرائے، نعرے لگاتاہوا ،اس مقام کےباہر اکٹھا ہوا ۔ یہ بائیڈن کی اسرائیل کے بارے میں پالیسی پر ڈیمو کریٹک پارٹی کے اندر مخالفت کی علا مت تھی. پیر کی صبح سینکڑوں لوگ کولمبیا کے زیان ببپٹسٹ چرچ میں اکٹھے ہوئےجو ساؤتھ کیرولائنا میں 19ویں صدی کا سیاہ فاموں کا ایک تاریخی چرچ ہے ۔ بعد میں وہاں امریکی ایوان نمائندگان کے اقلیتی لیڈر اور ایوان کے اعلیٰ ترین ڈیمو کریٹ، حکیم جیفریزاورایوان کے رکن جیمز کلائیبرن ، نے خطاب کیا ۔کلائیبرن نے بائیڈن کو 2020 میں ساؤتھ کیرولائنا میں نامزدگی کا مقابلہ جیتنے میں مدد کی تھی۔ ا مریکہ کی پہلی اعلی ترین سیاہ فام اور ایشیائی منتخب عہدے دار ہیرس کو غیر سفید فام اور نوجوان ووٹرز تک رسائی کا کام سونپا گیا ہے ۔ یہ وہ گروپس ہیں جن میں بائیڈن کی حمایتکم ہوئی ہے ۔ اس رپورٹ کا مواد رائٹرز سے لیا گیا ہے۔

from امریکہ - وائس آف امریکہ https://ift.tt/9R1ZV7z

0 Response to "صدر بائیڈن کی مارٹن لوتھر کنگ تعطیل پر سول لبرٹی پر مبنی انتخابی مہم"

ads

ads 2

Iklan Tengah Artikel 2

ads 3