-->
شہباز شریف کے وزیر اعظم بنے کے بعد امریکہ اور پاکستان کے تعلقات اب بہتر ہوں گے۔

شہباز شریف کے وزیر اعظم بنے کے بعد امریکہ اور پاکستان کے تعلقات اب بہتر ہوں گے۔

امریکی سینیٹ کے اکثریتی رہنما سینیٹر چک شومر نے پاکستانی امریکیوں کے ایک گروپ سے بات کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے کے بعد امریکہ اور پاکستان کے تعلقات اب بہتر ہوں گے جبکہ سابق وزیر اعظم عمران خان امریکہ کے بارے میں سخت رویہ رکھتے تھے۔ سینیٹر شومر نے منگل کے روز نیویارک میں پاکستانی امریکیوں کی تنظیم امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود ماضی میں بھارت کے مقابلے میں پاکستان کے حامی رہے ہیں اور پاکستان بھی مغرب کا تحادی رہا ہے۔ اس سوال کے جواب میں کہ اگر عمران خان دوبارہ وزیر اعظم بنتے ہیں تو امریکہ کے پاکستان کے ساتھ تعلقات پر کیسا اثر پڑے گا، سینیٹر شومر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا اگلا وزیر اعظم کوئی بھی ہو، انہیں امید ہے کہ امریکی انتظامیہ ان کی جانب ہاتھ بڑھائے گی اور تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز کرنے میں دلچسپی ظاہر کرے گی۔

from امریکہ - وائس آف امریکہ https://ift.tt/qT0k6og

Related Posts

0 Response to "شہباز شریف کے وزیر اعظم بنے کے بعد امریکہ اور پاکستان کے تعلقات اب بہتر ہوں گے۔"

ads

ads 2

Iklan Tengah Artikel 2

ads 3