-->
پابندیوں سے کشمیریوں کا دم گھٹ رہا ہے، محمد یوسف تاریگامی

پابندیوں سے کشمیریوں کا دم گھٹ رہا ہے، محمد یوسف تاریگامی

کشمیر کے سی پی ایم رہنما اور سابق رکن اسمبلی محمد یوسف تاریگامی نے نئی دہلی میں ایک نیوز کانفرنس کر کے کشمیر کے حالات بیان کیے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام رفتہ رفتہ موت کے قریب جا رہے ہیں۔ انہوں نے کشمیر میں نافذ پابندیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کا دم رفتہ رفتہ گھٹ رہا ہے۔ بی جے پی دعویٰ کرتی ہے کہ ایک بھی گولی نہیں چلائی گئی اور کوئی نہیں مارا گیا لیکن سچائی یہ ہے کہ کشمیری دھیرے دھریے موت کے قریب جا رہے ہیں۔ یوسف تاریگامی کو بھی نظربند کیا گیا تھا مگر سپریم کورٹ کی ہدایت پر انھیں علاج  کیلئے دہلی آنے کی اجازت دی گئی ہے۔ تاریگامی نے کہا کہ کشمیری عوام نے سیکولر ہندوستان کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا تھا مگر اب وہ رشتہ جو دونوں کو باندھے ہوئے تھا کمزور پڑ رہا ہے۔ ادھر حکومت کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں حالات معمول کی جانب لوٹ رہے ہیں۔ اس نے گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل میں بھی کہا تھا کہ پابندیاں بتدریج ہٹائی جا رہی ہیں۔ حکومت بنیادی خدمات اور لازمی اشیا کی سپلائی کو یقینی بنا رہی ہے۔ اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیل فون خدمات بھی بتدریج بحال کی جا رہی ہیں۔ درایں اثنا بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے پاکستان پر دہشت گردی کے الزام کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک، بقول ان کے، سرحد پار سے دہشت گردی ختم نہیں ہوتی، بھارت تعلقات کی بحالی کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھا سکتا۔ اپنی حکومت کے سو دن مکمل ہونے پر نئی دہلی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے۔ ایس جے شنکر نے کشمیر کے حوالے سے بھارتی دعوے کو دہراتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے زیر کنٹرول کشمیر بھی بھارت کا حصہ ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ نے کلبھوشن یادھو کے بارے میں کہا کہ ان سے ملاقات کا مقصد ان کی خیریت معلوم کرنا تھا۔

from جنوبی ایشیا - وائس آف امریکہ https://ift.tt/2LyElOk

Related Posts

0 Response to "پابندیوں سے کشمیریوں کا دم گھٹ رہا ہے، محمد یوسف تاریگامی"

ads

ads 2

Iklan Tengah Artikel 2

ads 3