
ہیوسٹن میں ھاؤڈی مودی ایونٹ شروع ہو گیا
امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں بھارتی وزیر اعظم کی بھارت نواز امریکیوں سے خطاب کی تقریب کا آغاز ہو گیا ہے۔ ایونٹ کے مقام این آر جی سٹیڈیم میں لوگ بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ اس ایونٹ میں 50,000 کے لگ بھگ لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کچھ ہی دیر بعد ایرینا میں پہنچنے والے ہیں۔ اُن کے ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی خطاب کریں گے۔ اس ایونٹ کو ’’ھاؤڈی مودی‘‘ سے موسوم کیا گیا ہے۔ یہ امریکہ کی تاریخ میں پوپ کے بعد کسی غیر ملکی لیڈر کیلئے متعقد ہونے والی سب سے بڑی تقریب ہے۔ تقریب کا آغاز شبد کیرتن سے ہوا ۔ اس کے بعد ایک ثقافتی شو پیش کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کچھ دیر بعد۔
from امریکہ - وائس آف امریکہ https://ift.tt/30gIeRg
from امریکہ - وائس آف امریکہ https://ift.tt/30gIeRg
0 Response to "ہیوسٹن میں ھاؤڈی مودی ایونٹ شروع ہو گیا"
Post a Comment