-->
نیو جرسی: طالبان سے مذاکرات، چوٹی کے مشیر ٹرمپ کو جمعے کی شام بریفنگ دیں گے

نیو جرسی: طالبان سے مذاکرات، چوٹی کے مشیر ٹرمپ کو جمعے کی شام بریفنگ دیں گے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جمعے کے روز اپنے چوٹی کے مشیروں سے ملاقات کر رہے ہیں، تاکہ طالبان سے ہونے والے مذاکرات اور ممکنہ سیاسی تصفیے سے متعلق   گفت و شنید کی جا سکے، جس سے افغانستان سے امریکی فوجوں کا انخلا ممکن ہو سکے۔ یہ بات انتظامیہ کے ایک اعلیٰ اہلکار نے بتائی ہے۔ ٹرمپ اس وقت نیو جرسی کے شہر بیڈمنسٹر میں اپنے گالف کلب میں تعطیل پر ہیں۔ جمعے کی شام  وزیر خارجہ مائیک پومیو اور دیگر مشیر انھیں مذاکرات کے بارے میں بریفنگ دیں گے، جس کی قیادت نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمت، زلمے خلیل زاد کر رہے ہیں۔ افغانستان میں امریکہ کی فوجی موجودگی کا آغاز 2001ء میں سابق صدر جارج ڈبلیو بش کے دور میں ہوا جب القاعدہ کے خلاف کارروائی کی گئی، جہاں 11 ستمبر، 2001ء کے حملوں کے بعد طالبان حکومت نے القاعدہ کو محفوظ پناہ دے رکھی تھی۔ ٹرمپ بضد ہیں کہ امریکی فوجوں کو واپس بلایا جائے، ممکنہ طور پر نومبر 2020ء کے انتخابات سے قبل، حالانکہ انخلا کے معاملے پر امریکہ کی قومی سلامتی کے اہلکاروں میں سے چند کو تشویش لاحق ہے، چونکہ اس سے وہاں حاصل ہونے والی کامیابیوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہو  سکتا ہے۔

from امریکہ - وائس آف امریکہ https://ift.tt/2Z8ZBSz

Related Posts

0 Response to "نیو جرسی: طالبان سے مذاکرات، چوٹی کے مشیر ٹرمپ کو جمعے کی شام بریفنگ دیں گے"

ads

ads 2

Iklan Tengah Artikel 2

ads 3