-->
ٹرمپ کا غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان

ٹرمپ کا غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن خاندانوں کے خلاف اتوار سے کریک ڈاؤن شروع ہو جائے گا، جس کا مقصد جنوبی امریکہ سے پناہ گزینوں کی آمد روکنا ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ کارروائی امریکہ کے دس شہروں میں مقیم سینکڑوں خاندانوں کے خلاف کی جائے گی، جو عدالتی حکم کے باوجود امریکہ چھوڑنے کو تیار نہیں۔ صدر ٹرمپ نے گزشتہ ماہ ٹویٹر پر اسی نوعیت کے کریک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا تاہم اسے ملتوی کر دیا گیا تھا، تاہم ایسا پہلی بار ہوا کہ کارروائی سے قبل حکومت نے پیشگی اطلاع دی ہے۔ جمعے کو ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ "لوگ غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخل ہو رہے ہیں اور ہم قانونی طریقے سے انھیں نکال رہے ہیں۔ یہ ایک بڑی کارروائی ہے جس کا مقصد امریکہ کو جرائم پیشہ افراد سے پاک کرنا ہے۔"        

from امریکہ - وائس آف امریکہ https://ift.tt/30zIciZ

Related Posts

0 Response to "ٹرمپ کا غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان"

ads

ads 2

Iklan Tengah Artikel 2

ads 3