
بھارت کا بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
ورلڈ کپ کرکٹ کا 40واں میچ آج بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔ میچ ایجبسٹن گراؤنڈ برمنگھم میں کھیلا جارہا ہے۔ بھارت نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارت کے لئے یہ میچ انتہائی اہم ہے کیوں کہ اگر وہ یہ میچ جتنے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو وہ آسٹریلیا کے بعد سیمی فائنل کے لئے لوالیفائی کرنے والی وہ دوسری ٹیم ہوگی۔ ادھر شکست کی صورت میں بنگلہ دیش ایونٹ سے باہر ہوجائے گی۔ پوائنٹس ٹیبل: بھارت 11 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور بنگلہ دیش سات پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر ہے جب کہبنگلہ دیش نے سات میچ ہی اب تک کھیلے ہیں۔تین میں اسےکامیابی اور تین میں ناکامی ہاتھ ہاتھ آئی جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوا۔ بنگلا دیش کی متوقع ٹیم: تمیم اقبال، سومیا سرکار، شکیب الحسن، مشفق الرحمٰن، لٹن داس،محموداللہ، مصدق حسین، مہدی حسن مرزا، محمد سیف الدین، مشرف مرتضی اور مستفیض الرحیم۔ بھارت کی متوقع ٹیم: ایل راہول، روہت شرما، ویراٹ کوہلی، رشبھ پنت، ایم ایس دھونی، کیدار جادیو، ہاردک پانڈیا، بھونیشور کمار، کلدیپ یادیو، محمد شامی اور جسپریت بمراہ۔
from کھیل - وائس آف امریکہ https://ift.tt/2xvod8p
from کھیل - وائس آف امریکہ https://ift.tt/2xvod8p
0 Response to "بھارت کا بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ"
Post a Comment