
انضمام الحق سلیکشن کمیٹی سے علیحدہ ہوگئے
پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق سلیکشن کمیٹی سے علیحدہ ہوگئے ہیں۔ اس بات کا اعلان انہوں نے بدھ کی دوپہر لاہور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ کانفرنس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ بورڈ سے درخواست کی ہے کہ وہ جولائی کے بعد سلیکشن کی ذمے داریاں نہیں نبھا سکوں گا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اگر بورڈ نے مجھے کوئی اور جاب آفر کی اور وہ میرے لئے مناسب ہوئی تو میں ضرور نئی ذمے داری نبھاؤں گا لیکن سلیکشن سے معذرت کرلی ہے۔
from کھیل - وائس آف امریکہ https://ift.tt/32yybUT
from کھیل - وائس آف امریکہ https://ift.tt/32yybUT
0 Response to "انضمام الحق سلیکشن کمیٹی سے علیحدہ ہوگئے"
Post a Comment